لال مسجد دوبارہ کھولنےکا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ لال مسجد کو بدھ سےدوبارہ کھول دیا جائے۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کے قائمقام آئی جی شاہد بلوچ کو بھی حکم دیا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ لال مسجد آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کے بھی مقدمات درج کیے جائیں۔ منگل کے روز سپریم کورٹ کی طرف سے لال مسجد آپریشن کے واقعہ کا ازخود نوٹس لینے کی سماعت کے موقع پر جسٹس نواز عباسی کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے بینچ نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو حکم دیا کہ وہ لال مسجد آپریشن کے دوران قران پاک کے بےحرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف ائی آر کی کاپی عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی حکم دیا ہے کہ ایک سال کی مدت میں منہدم کیے گئے جامعہ حفصہ کی جگہ ایک مدرسہ تعمیر کیا جائے۔ عدالت نے جامعہ فریدیہ کے مہتمم مولانا عبدالغفار کو عارضی طور پر لال مسجد کا خطیب مقرر کیا ہے جبکہ مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے عامر صدیق کو نائب خطیب مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ لال مسجد میں مظاہروں اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ منہدم کی گئی جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبات کو جامعہ فریدیہ میں بھیج دیاجائے اور جامعہ فریدیہ پندرہ اکتوبر تک کھول دیا جائے اور ان کی رہائش اور کھانے پینے کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ جاوید اقبال چیمہ اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے حکام بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے اس مقدمے کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ لال مسجد کو دس جولائی کو فوجی آپریشن کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس آپریشن کے بعد خواتین کے مدرسے جامعہ حفصہ کو منہدم کردیا گیا تھا۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق جامعہ حفصہ کے لیے سات مرلے الاٹ ہوئے تھے جبکہ مدرسے کی انتظامیہ نے اس سے ملحقہ سرکاری جگہ پر قبضہ کر رکھا تھا۔ | اسی بارے میں پر امن فضا میں بارود 02 October, 2007 | پاکستان لال مسجد: مذاکرات تعطل کا شکار15 September, 2007 | پاکستان لال مسجد کے لیے عدالت سے رجوع07 September, 2007 | پاکستان لال مسجد ، حکومت کو نوٹس28 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||