BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 September, 2007, 11:30 GMT 16:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد: مذاکرات تعطل کا شکار

مولانا عبدالعزیز
علماء کا مطالبہ ہے کہ مولانا عبدالعزیز کو خطیب مقرر کیا جائے
اسلام آباد کی انتظامیہ اور علماء کے درمیان لال مسجد اور جامعہ فریدیہ کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ سنیچر کے روز ہونے والے مذاکرات میں اسلام آبادکی انتظامیہ نے مذاکرات میں شامل علماء کےوفد کا یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا کہ لال مسجد اور جامعہ فریدیہ کو ایک ساتھ کھول دیا جائے۔

اسلام آباد کے چیف کمشنر حامد علی خان نے علماء کے وفد کو بتایا کہ اسلام آباد کی انتطامیہ لال مسجد کونماز کے لیے دوبارہ کھولنے کو تیار ہے لیکن علماء اور اہل محلہ کو اس بات کی یقین دہانی کروانا ہوگی کہ امن وامان کی صورت حال خراب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ علماء اور علاقے کے مکینوں کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ مولانا عبدالعزیز کو دوبارہ لال مسجد کا خطیب مقرر کیا جائے اور ان کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو اس مسجد کا خطیب تسلیم نہیں کریں گے۔

وفاق المدارس کےڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی عبدالرشید کی سربراہی میں مذاکرات میں شامل علماء کے وفد نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ جامعہ فریدیہ کی بندش کی وجہ سے وہاں پر زیر تعلیم طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے اس لیے جامعہ فریدہ کو جلد کھول دیا جائے جس پر انتظامیہ کے افسران نے انہیں بتایا کہ اس کے بارے میں ان کے تحفظات ہیں اور پولیس اور انتطامیہ لال مسجد آپریشن کے مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اس لیے جامعہ فریدہ کو فوری کھولنا ممکن نہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے علماء کے وفد کو بتایا کہ وہ ان کہ مطالبے پر صلاح مشورہ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد چوہدری محمدعلی نےبی بی سی کو بتایا کہ مذاکرات میں بڑی حد تک پیش رفت ہوئی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ جامعہ فریدیہ کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں وزارت داخلہ کے حکام سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ایک دو روز میں ہوگا۔ واضح رہے کہ اسلام آْباد کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز بھی لال مسجد نہیں کھولی تھی جس پر سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور جمعہ کی نماز سڑک پر ادا کی تھی۔

اسی بارے میں
لال مسجد کے لیے عدالت سے رجوع
07 September, 2007 | پاکستان
لال مسجد ، حکومت کو نوٹس
28 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد