BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 September, 2007, 18:58 GMT 23:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد کے لیے عدالت سے رجوع

لال مسجد طلباء
سول انتظامیہ نے طلباء کو مسجد کے باہر سڑک پر نمازِ جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مدرسوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے لال مسجد کھلوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لیے اکھٹے ہونے والے سینکڑوں طلباء کو جب انتظامیہ کی طرف سے لال مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ ملی تو انہوں نے باہر سڑک پر نماز ادا کی۔


گزشتہ ہفتوں کی طرح اس مرتبہ بھی نمازِ جمعہ کے موقع پراسلام آباد پولیس، سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں اور خواتین پولیس کی بڑی تعداد اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں واقع لال مسجد کے باہر اور اس سے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں میں تعینات کی گئی تھی۔

دوسری طرف نمازِ جمعہ سے کافی دیر پہلے طلباء نے لال مسجد کے قریب واقع رحمانیہ مسجد کے باہر جمع ہونا شروع کر دیا تھا۔ ایک بجے کے قریب سینکڑوں طلباء پر مشتمل جلوس نے نعرے لگاتے ہوئے لال مسجد کی جانب بڑھنا شروع کیا تو جلوس کے منتظمین نے موقع پر موجود انتظامی افسران کو متنبع کیا کہ وہ لال مسجد میں نماز ادا کیے جانے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

موقع پر موجود سٹی مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد جلوس کے منتظمین نے نماز پڑھنے کے لیے لال مسجد کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ صورتِحال کے نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے اسلام آباد کی سول انتظامیہ نے طلباء کو مسجد کے باہر سڑک پر نمازِ جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس صورتِحال کے دوران جلوس کے منتظمین نے انتظامیہ کی جانب سے مطالبات منظور نہ کیے جانے کے باوجود تصادم سے گریز کیا۔ جلوس کے منتظمین کی جانب سے بار بار اعلانات کیے جاتے رہے کہ شرکاء پُر امن رہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے کل رحمانیہ مسجد اسلام آباد سے گرفتار کیے گئے پانچ ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

نمازِ جمعہ کے بعد لال مسجد کے فوجی آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لال مسجد کے سابقہ خطیب مولانا عبدالعزیز کی رہائی کے لیے دُعا کی گی اور اعلان کیاگیا کہ لال مسجد کو نمازیوں کے لیے کھلوانے کے لیے سُپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ فراست علی نے ان اطلاعات کو رد کیا کہ انتظامیہ نے لال مسجد کا پرانا رنگ (لال) بحال کرنے کے حوالے سے طلباء کا مطالبہ مان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ چاہتی ہے کہ مسجد کو رمضان سے پہلے نمازیوں کے لیے کھول دے ’لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے والی صورتِحال دوبارہ نہ بنے اور مسجد کے کھلنے سے امن و امان کا مسئلہ نہ پیدا ہو‘۔

اسی بارے میں
ہلاکتوں کی تعداد پرشکوک
12 July, 2007 | پاکستان
جامعہ حفصہ سے لاش برآمد
22 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد