استعفوں کے بعد نواز، زرداری ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے درمیان منگل کو پنجاب ہاؤس میں ملاقات میں ججوں کی بحالی اور آئینی پیکج کے پر بات چیت ہوئی۔ ججوں کی بحالی کے طریقۂ کار پر اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی لیکن انہوں نے جہاں حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا وہاں حکومتی اتحاد میں بھی شامل رہنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ تیرہ مئی کو مسلم لیگ کے وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد چار جماعتی حکومتی اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے سربراہوں کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے بعض سرکردہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی کوشش ہوگی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ حکومت میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) ججوں کی بحالی کے بغیر ایسا کرنا سیاسی طور پر خود کشی کے مترادف سمجھتی ہے۔ ججوں کی بحالی پر ایک دوسرے سے دور ہونے کے بعد دوبارہ قربت کی ایک وجہ آصف علی زرداری کے صدر پرویز مشرف سے پیدا ہونے والے شدید اختلافات بتائے جاتے ہیں۔ میاں نواز شریف پہلے دن سے صدر مشرف کو فوری طور پر ہٹانے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن آصف علی زرداری اس معاملے پر فوری کارروائی سے گریز کرتے رہے۔ لیکن اب آصف علی زرداری نے بھی صدر مشرف کے جلد چلے جانے کا موقف اختیار کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ’پیپلز پارٹی نے کبھی بھی صدر مشرف کو آئینی صدر تسلیم نہیں کیا اور ہم چاہتے ہیں کہ صدر مشرف خود چلے جائیں بجائے اس کے کہ ان کا احتساب کیا جائے۔‘ | اسی بارے میں ’عدالتیں آمروں کا کہنا مانتی رہیں‘25 May, 2008 | پاکستان جسٹس افتخار کا دورہِ فیصل آباد23 May, 2008 | پاکستان ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان18 May, 2008 | پاکستان ججز: ’ایک نکتے کا اختلاف‘14 May, 2008 | پاکستان لیگی استعفے وزیرِ اعظم کے حوالے13 May, 2008 | پاکستان کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان12 May, 2008 | پاکستان مسودہ تیار، مگر اختلافات موجود07 May, 2008 | پاکستان ججز بحالی: آئینی تصادم کی جانب؟03 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||