BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 May, 2008, 09:28 GMT 14:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان:وزراء کی تعداد 44 ہو گئی

بلوچستان اسمبلی
بدھ کو حلف اٹھانے والے وزراء میں رقیہ ہاشمی، راحیلہ درانی اور سلیم کھوسہ شامل ہیں
بلوچستان میں مسلم لیگ قائد اعظم سے تعلق رکھنے والے تین مزید اراکین کو کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اب وزراء کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔

بلوچستان کابینہ میں ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ بدھ کو حلف اٹھانے والے وزراء میں قاف لیگ سے تعلق رکھنے والے اراکین رقیہ ہاشمی، راحیلہ درانی اور سلیم کھوسہ شامل ہیں۔

یاد رہے پہلے مرحلے میں اڑتیس وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دی گئی تھی جس میں کچھ روز بعد توسیع کر کے تین وزراء کو شامل کیا گیا تھا اور اب اس نئے اضافے کے بعد وزراء کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے تین وزراء سمیت بارہ وزراء کو تاحال کوئی محکمے نہیں دیے گئے ہیں اور صرف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ بلوچستان حکومت اس وقت سٹیٹ بینک سے کوئی تیئس ارب روپے اوور ڈرافٹ لے چکی ہے جس پر ماہانہ پچیس کروڑ روپے تک سود ادا کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں پینسٹھ اراکین کے ایوان میں اس وقت باسٹھ اراکین ہیں جن میں سے وزیراعلٰی نواب اسلم رئیسانی کو اکسٹھ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

نئے وزراء میں سے سلیم کھوسہ سابق دور میں جمہوری وطن پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے لیکن ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن اور نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد انہوں نے قاف لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے کابینہ میں توسیع پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اس لیے وہ پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اس پر ضرور بات کریں گے۔

بلوچستان اسمبلیاپوزیشن کہاں گئی
بلوچستان میں ایک ممبر پر مشتمل اپوزیشن
بلوچستان اسمبلیبلوچ بدگمان کیوں؟
ساٹھ برس بعد بھی بلوچ حکومت سے بدگمان ہیں
بلوچستان اسمبلییک رکنی اپوزیشن
بلوچستان اسمبلی نے کیا کیا، کیا کر پائے گی؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد