قائد حزب اختلاف کا کمرہ بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر کو سِیل کر دیا گیا ہے جبکہ حزب اختلاف کے اراکین کے لیے مختص کمرے کو تمام اراکین کے سستانے کا کمرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں حکومت سازی کے بعد آج اسمبلی کا پہلا اجلاس تھا اور آج بیشتر اراکین اپنے لیے کمروں کا مطالبہ کرتے رہے۔ ان میں خواتین اراکین اسمبلی اور بلوچستان نینشل پارٹی عوامی کے پارلیمانی لیڈر سید احسان شاہ نمایاں تھے۔ ان اراکین کا مطالبہ تھا کہ کم از کم تمام پارلیمانی لیڈرز کو ایک ایک کمرہ ضرور دیا جائے۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کے کمرے کو صرف تالا نہیں لگایا گیا بلکہ باقاعدہ طور پر سِیل کر دیا گیا ہے۔ تالے کے اوپر سفید کپڑے سے سیل کے نشان لگائے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی اس کمرے کو کھول نے سکے۔ قائد حزب اختلاف کے کمرے کے ساتھ اپوزیشن ارکان کے کمرے کو اب تمام اراکین کے سستانے کا کمرہ یعنی ممبرز ریٹائرنگ روم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس بارے میں بلوچستان اسمبلی کے سپیکر اسلم بھوتانی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اب تک فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کون ہوگا اور جب فیصلہ ہو جائے گا تو کمرہ بھی کھول دیا جائے گا۔ بلوچستان اسمبلی میں اس وقت تک حزب اختلاف میں واحد رکن سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند ہیں لیکن انھوں نے آج اجلاس مں شرکت نہیں کی ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ شائد وہ اسمبلی کے اجلاس میں کم ہی شرکت کریں۔ سردار یار محمد رند اور بلوچستان کے وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی کے مابین قبائلی تنازعات کافی عرصہ سے چلے آ رہے ہیں اور دونوں جانب سے کئی افراد قتل ہو چکے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں اس وقت باسٹھ اراکین کے ایوان میں وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی کو اکسٹھ اراکین کی حمایت حاصل ہے کسی بھی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کمرہ صحافیوں کے لیے خبروں کے حصول کے لیے اہم مقام سمجھا جاتا ہے جہاں حکومت کی پالسیوں اور فیصلوں کے خلاف اکثر اوقات صحافیوں کو اچھی خبریں مل جایا کرتی ہیں لیکن بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں کو اب حزب اختلاف کی سرگرمیوں کی خبریں میسر نہیں ہوں گی۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے اسمبلی میں ایک میڈیا سنٹر قائم کر دیا ہے جس میں کمپیوٹر، فیکس، انٹرنیٹ، ٹیلیفون اور فوٹو سٹیٹ مشین کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ |
اسی بارے میں بلوچستان: وزراء اکتالیس ہو گئے26 April, 2008 | پاکستان اسلم رئیسانی نے حلف اٹھا لیا09 April, 2008 | پاکستان بلوچستان پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ20 April, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں تشدد، پولیس پر حملہ07 May, 2008 | پاکستان خضدارگرفتاریاں، کوئٹہ میں فائرنگ 01 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||