BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 May, 2008, 08:11 GMT 13:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں تشدد، پولیس پر حملہ

بلوچستان پولیس(فائل فوٹو)
ایک ہفتہ پہلے بھی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک اور واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ کے پولیس افسر محمد اکبر نے بتایا ہے کہ سریاب تھانے کے دو اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ہے جس سے سپاہی محمد ناصر ہلاک ہوگئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل نور احمد شاہوانی شدید زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں ایک ریڑھی والا بھی آیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد سریاب روڈ پر دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیے گئے۔

کوئٹہ سمت جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے بھی کوئٹہ میں موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر عدالت روڈ پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک اہلکار ہلاک گیا تھا۔

اس سے پہلے فروری کے مہینے میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا جس پر پولیس اہلکاروں نے احتجاج بھی کیا تھا اور پولیس حکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس افسر محمد اکبر سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔

کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نےبتایا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ سول ہسپتال میں جب زخمیوں کو لایا گیا تو اس وقت زخمیوں کے ساتھ آنے والے افراد کافی مشتعل تھے اور انہوں نے ہسپتال کے عملے کو زدو کوب کیا ہے۔

اسی بارے میں
دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
03 April, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد