خضدار: خفیہ ادارے کے دو اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خفیہ ایجنسی ایم آئی کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر اس وقت ہوا جبکہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے۔ خضدار کے ضلعی پولیس افسر حامد شکیل نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے قریب سے اہلکاروں کے سر پر فائرنگ کی جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ اہلکاروں کا تعلق خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلیجنس سے بتایا جاتا ہے اور ان میں سے ایک انسپکٹر یعقوب اور دوسرے لانس نائک عبدالحمید کے نام سے جانے جاتے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دونوں اہلکار گزگی چوک پر ایک ہوٹل کے سامنے بیٹھے تھے کہ اتنے میں دو موٹر سائیکل سوار آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ یاد رہے تین روز پہلے ڈیرہ بگٹی میں ایم آئی کے دفتر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں جانی نقصان کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں اور لاپتہ افراد کے رشتہ دار یہ الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ بلوچستان میں ایم آئی کے اہلکاروں نے لوگوں کو اٹھایا ہے لیکن سرکاری سطح پراس کی تصدیق نہیں کی جاتی۔ | اسی بارے میں دھماکے، سرچ آپریشن، گرفتاریاں14 April, 2008 | پاکستان خضدار میں دھماکہ، چار زخمی21 March, 2008 | پاکستان بلوچستان میں ہلاکتیں 07 March, 2008 | پاکستان انتخابی مہم: خضدار میں دھماکہ12 February, 2008 | پاکستان خطرناک ملزم فرار، پولیس افسر ہلاک18 January, 2008 | پاکستان سیاسی قیدیوں پر تشدد کا الزام15 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||