حب میں فائرنگ، تین اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر حب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فرنٹیئر کور کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو رات گئے حب شہر کی بڑی شاہراہ آر سی ڈی روڈ پرگڈانی سٹاپ کے پاس پیش آیا ہے۔ حب تھانے کے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے اور اس حملے میں نیم فوجی دستے کے تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے ببرگ بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایف سی کا ایک افسر بھی شامل تھا۔ ببرگ بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے حملہ آور فرار ہونے سے پہلے ایف سی اہلکاروں کا اسلحہ ساتھ لے گئے لیکن پولیس اہلکاروں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ادھر اتوار کو شام کے وقت ڈیرہ بگٹی کے علاقہ حبیب راہی میں سکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے مابین جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں لیکن پولیس اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس جھڑپ میں کتنا نقصان ہوا ہے۔ یاد رہے اتوار کی صبح ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جبکہ سنگسیلہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا |
اسی بارے میں حب میں فائرنگ سےصحافی ہلاک14 April, 2008 | پاکستان پشاور:پولیس چوکی پر راکٹ حملہ27 February, 2008 | پاکستان پشاور پولیس چیک پوسٹ پرحملہ24 February, 2008 | پاکستان نوشکی دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک10 February, 2008 | پاکستان پاک، افغان فورسز کے درمیان جھڑپ14 April, 2008 | پاکستان ڈیرہ بگٹی دھماکہ: دو ہلاک18 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||