نوشکی دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر نوشکی میں فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے اڑایا گیا ہے جس میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ دھماکہ فرنٹیئر کور میس کے قریب ایک چھوٹے پل کے نیچےاس وقت کیا گیا ہے جب ایف سی یعنی نیم فوجی دستے کی گاڑی اس مقام سے گزر رہی تھی۔ نوشکی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سےگاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے جس میں ایف سی کا ایک ڈرائیور ہلاک جبکہ چار اہلکار زخمی ہیں ان میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے بعد زخمیوں کو ایف سی کیمپ کے اندر لے جایا گیا ہے جہاں کسی کا اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سر باز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں جانی نقصان زیادہ ہوا ہے کیونکہ انہوں نے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی ہے۔ ادھر ضلع کوہلو میں کاہان کے قریبی علاقے جیسے تراتانی اور سیاہ گری سے کشیدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تراتانی کے ایک رہائشی شیر دل مری نے نامعلوم مقام سے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سرکاری سطح پر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔یار دہے اس علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز پرحملے ہو تے رہے ہیں جن کے خلاف گزشتہ دنوں سرکاری ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن شروع کیاگیا تھا جس میں گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں لیکن گرفتار افراد کی تعداد اور ان کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں نیم فوجی دستے پر حملہ، پانچ ہلاک21 March, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ ایک شخص ہلاک05 February, 2008 | پاکستان بلوچستان:پرتشدد واقعات، گرفتاریاں03 February, 2008 | پاکستان کوئٹہ: خود کش حملوں میں 8 ہلاک13 December, 2007 | پاکستان مکران: FC اہلکار سمیت 5 ہلاک12 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||