نیم فوجی دستے پر حملہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کےشہر نوکنڈی کے قریب نیم فوجی دستے کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد کے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ نوکنڈی کے شمال میں پچاس کلومیٹر دور دربنجہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملہ کیا جس کے بعد ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی۔ فائرنگ سے ایف سی کے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ایک طیارے کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔ نوشکی سے مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ ایف سی کے اہلکار معمول کےگشت پر تھے کہ اچانک ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے۔ ایف سی حکام کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ | اسی بارے میں وزیرستان: دو ایف سی اہلکار ہلاک20 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ:بم دھماکے، گیارہ زخمی24 August, 2006 | پاکستان سوئی میں دھماکے، چار زخمی03 February, 2007 | پاکستان پاکستان پر بھی طالبان کے سائے06 March, 2007 | پاکستان کوئٹہ: دھماکے سے ریل کی پٹڑی تباہ18 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||