ڈیرہ بگٹی دھماکہ: دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں ایک دھماکے میں فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقہ ٹوبہ نوکانی میں اس وقت ہوا ہے جب ایف سی کے اہلکار بارودی سرنگوں سے علاقہ صاف کر رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے مں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریلوے پولیس کے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا جس کے ذمہ داری اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر قبول کی ہے۔ ادھر کل رات آواران میں نا معلوم افراد نے فرنٹیئر کور کے کیمپ پر راکٹ داغے ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں جب سے وزیر اعلیٰ اور گورنر نے فوجی آپرییشن بند کرنے اور مسلح قبائلیوں سے مذاکرات کی بات کی ہے تب سے ڈیرہ بگٹی اور کاہان کے علاقوں میں دونوں جانب سے تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کاہان اور ڈیرہ بگٹی کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے جہاں سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں اور مکانوں اور کھڑی فصلوں کو آگ لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب بی ایل اے کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چھبی کچھ اور ڈوئی وڈھ کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر نہ تو سرچ آپریشن کی اور نہ ہی مسلح قبائلیوں کے حملوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی دھماکے، دو ہلاک15 April, 2008 | پاکستان حب میں فائرنگ سےصحافی ہلاک14 April, 2008 | پاکستان دھماکے، سرچ آپریشن، گرفتاریاں14 April, 2008 | پاکستان مینگل کی رہائی کے لیے پہیہ جام11 April, 2008 | پاکستان بلوچستان: نئے وزیراعلیٰ کے مطالبے09 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||