BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 April, 2008, 09:33 GMT 14:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک، افغان فورسز کے درمیان جھڑپ

پاک افغان بارڈر
یہ جھڑپ آٹے کی سمگلنگ روکنے پر شروع ہوئی
چمن کی پاک افغان سرحد پر فرنٹیئر کور اور افغان فورسز کےمابین آٹے کی سمگلنگ روکنے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے لیکن تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے سرکاری اہلکاروں نے بتایا ہے کہ آج صبح سوا سات بجے دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوئی ہے اور پونے گیارہ بجے تک جاری رہی جس کے بعد دونوں جانب سے مذاکرات کے بعد فائرنگ کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔

یہ جھڑپ آٹے کی سمگلنگ روکنے پر شروع ہوئی ہے۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق ایف سی کے اہلکاروں نے آٹے کے تھیلوں سے لدی ہوئی تین چھوٹی گاڑیوں کو افغانستان جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑیاں نہیں رکیں جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

اطلاعات کے مطابق دو گاڑیاں سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ ایک گاڑی کو سمگلر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اہلکاروں کے مطابق افغان فورسز نے اس کے بعد ایف سی کی چوکی پر فائرنگ کی۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دونوں جانب سے بڑی تعداد میں فورسز سرحد پر جمع ہوگئی ہیں۔

اس بارے میں ایف سی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا اور یہی جواب ملا کہ تمام افسران سرحد کی جانب گئے ہو ئے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی ایک وجہ آٹے کی سمگلنگ بتائی جاتی ہے۔

کوئٹہ مں بیس کلو آٹے کا تھیلہ پانچ سو بیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ چمن میں آٹے کی قیمت کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز ژوب شہر میں لوگوں نے آٹے کی قلت پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور کوئٹہ ژوب شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی تھی۔

اسی بارے میں
بلوچستان: آٹے کا بحران جاری
06 January, 2008 | پاکستان
بلوچستان میں آٹے کی قلت
03 January, 2008 | پاکستان
پورا ملک آٹا بحران کی لپیٹ
13 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد