سندھ کے بعد اب سرحد میں پولیو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں اس سال اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ پولیو کا تازہ شکار اٹھارہ ماہ کا افغانی بچہ نعمت اللہ ولد موسٰی جان ہوا ہے جس کا تعلق ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازا خیل میں رہائش پذیر ایک افغان پناہ گزین خاندان سے ہے۔ حکام کے مطابق نعمت اللہ کے فضلے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے پچھلے مہینے کی ستائیس تاریخ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بھیجے گئے تھے جہاں سے جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم میں پولیو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سامنے آنے والے پولیو کے آٹھوں کیسز کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی یہ وائرس قندھار افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک افغان بچے سے پھیلا تھا۔ واضح رہے کہ دنیا میں صرف چار ممالک ایسے ہیں جن میں پولیو کا مرض پایا جاتا ہے ان میں پاکستان، بھارت، افغانستان اور نائجیریا شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے عالمی ادارہ صحت سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ 2000ء تک ملک سے پولیو کا خاتمہ کردے گی تاہم اب تک حکومت اس پر قابو نہیں پاسکی ہے۔ حال ہی میں قاہرہ میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو کے وائرس کے پھیلاؤ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ | اسی بارے میں پولیو مہم: عوامی کاوشیں ضروری 30 April, 2008 | پاکستان پاکستان میں پولیو سے بچاؤ مہم21 January, 2008 | پاکستان سوات میں پولیو مہم نہیں چلے گی17 January, 2008 | پاکستان اہلکاروں پر حملہ، پولیو مہم معطل08 August, 2007 | پاکستان سوات میں پولیو مہم کامیاب28 June, 2007 | پاکستان ملاکنڈ اورمردان میں دھماکے 16 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||