پولیو مہم: عوامی کاوشیں ضروری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں ایک اور بچی میں پولیو کی بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد چار ماہ میں پاکستان میں پولیو کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے اور چاروں کا تعلق سندھ سے ہے۔ عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کے مالی تعاون سے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے مہم تو جاری ہے مگر اس کے نمائندوں نے حکومت اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس پورے ملک میں بتیس بچے اس بیماری کا شکار ہوئے تھے جن میں سے بارہ سندھ کے رہائشی تھے۔ کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد عالمی ادارۂ صحت اور شعبۂ صحت کے سرکاری اہکاروں کے درمیان بدھ کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ عالمی ادارے کے نمائندے ڈاکٹر یحیٰی مصطفٰے نے کہا کہ اگر اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو پولیو کے خاتمے کے لئے بہت کام کیا جاچکا ہے لیکن اگر بغور جائزہ لیا جائے تو کچھ مسائل مختلف جگہوں پر موجود ہیں اور یہ مسائل مجموعی طور پر جو اثر ڈالتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے کہ پولیو کے واقعات رونماء ہوتے ہیں حالانکہ ان کی تعداد بہت قلیل ہے لیکن ہم ان بچوں سے بیماری سے محفوظ رہنے کا حق نہیں چھین سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی بیماری ختم کرنے کے لیے مزید کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ اس کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ سرکاری شعبۂ صحت کے حکام کے مطابق مختلف علاقوں اور محلوں میں جاکر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے رکھے گئے عملے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پولیو کے کیس کا رونماء ہونا ممکن ہے جس پر توجہ دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف مہم میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلوانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ | اسی بارے میں پاکستان:روزانہ گیارہ سو بچوں کی اموات23 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں پولیو سے بچاؤ مہم21 January, 2008 | پاکستان سوات میں پولیو مہم نہیں چلے گی17 January, 2008 | پاکستان پولیو: افواہوں کے خلاف مہم21 April, 2007 | پاکستان قبائلی شخصیت، پولیو ٹیم پرحملے24 February, 2007 | پاکستان ہزاروں بچے ویکسین سے محروم رہے15 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||