جنگجوؤں کی لاشیں وانا پہنچا دی گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغانستان سے ملا نذیر گروپ کےنو جنگجوؤں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔جن میں ملا نذیر گروپ کے نائب کمانڈر مولانا محمد اقبال شامل ہیں اور تین لاشیں ایسے نوجوانوں کی ہیں جن کی عمریں پندرہ سے بیس سال تک بتائی جاتی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا تک یہ لاشیں اتوار کی صبح افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے دشوار گزار راستوں سے لائی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لاشوں کی شناخت بھی بڑی مشکل سے ہوئی ہےکیونکہ لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی تھیں۔اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کچھ جنگجو زندہ پکڑے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایاکہ بیس پچیس دن پہلے جنوبی وزیرستان سے ملا نذیر گروپ کے نائب کمانڈر محمد اقبال کی نگرانی میں کوئی تیس کے قریب جنگجو وانا سے جہاد کے نام پر افغانستان گئے تھے۔اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع اورگون کے علاقے ملانڑہ میں اتحادیوں کے ایک قافلے پر حملہ آور ہوئے تھے۔ان کے مطابق اس حملے میں اتحادیوں کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ مقامی طالبان کے ذرائع کے مطابق اتحادیوں پر حملے کے بعد جب جنگجوں واپس لوٹ رہے تھے تو امریکی طیاروں نے اچانکہ بمباری شروع کردی جس کے نتیجہ میں بارہ جنگجوں ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تین لاشیں وہاں پر رہ گئی ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے جنگجو نو لاشیں اپنے ساتھ اٹھا لائے ہیں۔ یاد رہے کہ اس پہلے بھی افغانستان میں اتحادیوں کے خلاف لڑتے ہوئے ایک بڑی تعداد میں پاکستانی جنگجوؤں کی لاشیں لائی گئی تھیں۔ | اسی بارے میں ٹانک، وانا شاہراہ دوبارہ بند 08 May, 2008 | پاکستان وزیرستان: طالبان کو کروڑوں کی ادائیگی29 April, 2008 | پاکستان ’طالبان کے تحت وانا میں امن‘15 April, 2008 | پاکستان وزیرستان: قیامِ امن کے لیے جرگہ22 March, 2008 | پاکستان وانا میزائل: طالبان کا بدلے کا اعلان17 March, 2008 | پاکستان سکاؤٹس قلعوں پر طالبان کے حملے30 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: ہلاکتوں کے متضاد دعوے24 January, 2008 | پاکستان ’ملا نذیر طالبان تحریک سے خارج‘05 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||