حکومت فون ٹیپ نہیں کر رہی: نائیک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے پاس اختیار ہے کہ ملک کی سلامتی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وہ انٹیلیجنس بیورو کو سیاستدان، عوام اور تاجروں کے فون ٹیپ کرنے کے احکامات جاری کریں۔ یہ بات سوموار کے روز وزیر قانون فاروق نائیک نے سینیٹ کو بتائی۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی کے نقطہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے۔ طاہر مشہدی نے نقطہ اعتراض میں کہا کہ ان کو کئی شکایات ملی ہیں کہ حکومت عوام اور سرکاری حکام کے فون ٹیپ کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ فون ٹیپ کس قانون کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اس کے جواب میں فاروق نائیک نے کہا کہ یہ حکومت کسی کے فون ٹیپ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قومی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹیلیجنس بیورو کو حکم دے کہ فون ٹیپ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فون ٹیپنگ مجاز اتھارٹی کے حکم کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں مجاز اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔ فاروق نائیک نے کہا کہ یہ حق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انیس سو پچاسی کے وائرلیس ایکٹ کے تحت دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’دبئی نہیں دباؤ مذاکرات ہیں‘02 May, 2008 | پاکستان ’بینظیر قتل کی تحقیقات ہوں گی‘29 April, 2008 | پاکستان ’تُف ایسی زندگی پہ کہ - - - -‘: مقروض کی خودکشی28 April, 2008 | پاکستان قرآن پر فلم: سینیٹ کی مذمتی قرارداد25 April, 2008 | پاکستان سینیٹ: قائدِ حزب اختلاف کے لیے دوڑ03 April, 2008 | پاکستان ’غریب عوام کے امیر نمائندے‘28 March, 2008 | پاکستان قیدی عورتوں اور بچوں کیلیے کمیٹی 27 February, 2008 | پاکستان اسلام آباد اراضی کی تحقیقاتی رپورٹ23 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||