اسلام آباد اراضی کی تحقیقاتی رپورٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایوان بالا یعنی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے وزارت دفاع سے اسلام آباد کے نئے بین القوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے اراضی کے حصول میں مبینہ خورد برد سے متعلق تفصیلی رپورٹ دس دسمبر تک پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کمیٹی نے یہ ہدایت پارلیمینٹ ہاؤس میں منگل کو ایک اجلاس میں جس کی صدارت سینیٹر نثار اے میمن کر رہے تھے جاری کی۔ کمیٹی نے وزارت کو اراضی کے حصول کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے لیے کہا۔ کمیٹی کے سربراہ نے واضع کیا کہ رپورٹ میں تمام متعلقہ دستاویزات منسلک کی جائیں جس میں ایجنٹس اور متعلقہ قانون کی تفصیلات بھی پیش کریں۔ وزیر مملکت برائے دفاع اسجد ملہی نے کمیٹی کو بتایا کہ اگرچہ کسی بے نام خط پر وزارت کارروائی نہیں کرتی لیکن پھر بھی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ یہ تحقیقات پانچ اکتوبر کو بعض اخبارات میں ائرپورٹ کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول میں خورد برد کے الزامات کے بعد شروع کی گئی تھیں۔ فتح جنگ کے مقام پر نئے ہوائی اڈے کے لیے تیس ہزار کنال زمین کے حصول کا عمل 1984 میں شروع ہوا تھا۔ | اسی بارے میں جمالی کا قائمہ کمیٹی سے استعفی08 May, 2007 | پاکستان نوٹ پاکستان کا، جھنڈا ترکی کا 08 August, 2007 | پاکستان ’نوٹ:ہلال اورستارہ حفاظتی علامت‘10 August, 2007 | پاکستان ’پاکستانی فوج کرائے کی نہیں‘30 May, 2007 | پاکستان سینیٹ کےقواعد پرکمیٹی کی رپورٹ 21 February, 2007 | پاکستان موریا و اشوک دور کے خلاف واک آؤٹ21 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||