ججوں کی بحالی لازم ہے: ہاشمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی اور بحالی کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں، اگر عدلیہ بحال نہ ہوئی تو یہ واقعہ نو مارچ ، بارہ مئی اور نو اپریل کے واقعات سے بھی بڑا ہوگا اور عوام موجودہ اتحادی جماعتوں کو معاف نہیں کریں گے۔ جاوید ہاشمی نے کراچی میں جمعرات کی شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے یہاں کی سول سائٹی اور وکلا نے گولیاں کھائیں اور جانوں کے نذرانے دیئے ہیں وہ یہاں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو اپریل کے واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیئں اور جو ذمے دار ہیں انہیں سزا ملنی چاہیئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اگر ججز کی بحالی پر ساتھ دے اور بارہ مئی اور نو اپریل کے واقعات کی تحقیقات کے نتائج کو قبول کرے تو انہیں ان کی حکومت میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں اور دیگر معاملات پر اگر کسی کا عوام کے موقف کے برعکس موقف ہوگا تو ’میں عوام کی ترجمانی کروں گا۔‘ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی پر مذاکرات جاری ہیں اور اس حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔ وہ وکلا کے اس موقف سے متفق ہیں کہ تیس اپریل تک ججوں کو بحال کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے یہ الیکشن اقتدار اور وزارتوں کے لیے نہیں لڑا ہے۔ ’جیل، جلاوطنی اور بینظیر بھٹو کی شہادت ملک میں جمہوریت کے لیے تھی۔‘ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ججوں کی بحالی کے وعدے پر عمل ہوگا لیکن اگر صورتحال اس کے برعکس ہوئی تو مسلم لیگ ن اس جمہوری ماحول کو نقصان نہیں پہنچائی گی اور وزراتوں سے الگ ہوکر اپنا کردار ادا کرے گی۔ ججوں کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات کے اہم مرحلے پر نواز شریف کی لندن اور آصف علی زرداری کی دبئی روانگی پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل انہوں نے طاہر پلازہ کا بھی دورہ کیا جہاں نو اپریل کو پانچ افراد کو زندہ جلایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں قرارداد پیش نہ ہو سکی،اجلاس ملتوی25 April, 2008 | پاکستان مجوزہ قرارداد کے خلاف پٹیشن خارج25 April, 2008 | پاکستان ’کوئی مائنس ون فارمولا نہیں‘23 April, 2008 | پاکستان ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج24 April, 2008 | پاکستان ’ججوں کا بھی احتساب کریں‘23 April, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی، کمیٹی کا اجلاس آج 23 April, 2008 | پاکستان ’ججوں کے بحالی معاہدہ کےمطابق‘22 April, 2008 | پاکستان 3 مئی کولائحہ عمل بتائیں گے، وکلاء22 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||