چارسدہ: ایک اور آئی بی اہلکار کاقتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ایک اہلکار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ چارسدہ کے ڈی ایس پی محمد مختار نے بی بی سی کو بتایا کہ انٹلیجنس بیورو( آئی بی) کے انسپکٹر خلیق الرحمن کو جمعہ کی سہ پہر دو نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کردیا جب وہ نماز پڑھنے کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے۔ ان کےبقول انہیں دو گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک دل پر لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مبینہ قاتلوں کی شناخت کے بارے میں کوئی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔ اس سال جنوری میں بھی ضلع چارسدہ کے تحصیل شب قدر میں آئی بی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نثار علی خان کو مسجد جاتے ہوئے گاڑی میں سوار بعض نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کی ذمہ داری پولیس نے چارسدہ میں مبینہ طور پر سرگرم طالبان کے سیارئی نامی شخص پر عائد کی تھی۔ سیارئی کو بعد میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھی سمیت ہلاک کردیا گیا تھا۔ چھ ماہ قبل نوشہرہ میں بھی خفیہ ادارے کے ایک انسپکٹر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ | اسی بارے میں چارسدہ: حساس ادارے کے افسر قتل20 January, 2008 | پاکستان ’خفیہ امریکی آپریشنز پر غور‘06 January, 2008 | پاکستان باجوڑ: سکیورٹی اہلکارکا سرقلم16 December, 2007 | پاکستان بکاخیل: سکیورٹی اہلکارہلاک15 November, 2007 | پاکستان اغوا ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں08 November, 2007 | پاکستان پشاور میں مقامی صحافی قتل30 December, 2007 | پاکستان ’سکیورٹی اہلکار علاقہ چھوڑ گئے‘03 November, 2007 | پاکستان چارسدہ: بند ہوتی سی ڈیز دکانیں03 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||