چارسدہ: حساس ادارے کے افسر قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں حکام کے مطابق حساس ادارے کے ایک اعلیٰ اہلکار کو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نےگولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ چارسدہ سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح چھ بجے کے قریب شب قدر کے علاقے میں پیش آیا۔ تھانہ بٹہ گرام کے ایک اہلکار مومین خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پشاور میں تعینات انٹیلجنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر سکیورٹی نثارعلی خان اپنے ساتھی امام مسجد مولوی حفظ الرحمان کے ہمراہ مسجد جا رہے تھے کہ سریخ کے علاقے میں سفید گاڑی میں سوار بعض نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مسلح افراد مقتول کے ساتھی امام مسجد کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ان سے صرف یہ تصدیق کہ ڈاریکٹر انٹیلیجنس واقعی دم توڑ گئے ہیں یا نہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے بھائی واجد علی نے رپورٹ میں قتل کا شک نامعلوم عسکریت پسندوں پر ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ تین ماہ قبل نوشہرہ میں بھی خفیہ ادارے کے ایک انسپکٹر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ قبائلی علاقوں کے بعد اب صوبہ سرحد کے بندوبستی علاقوں میں بھی سرکاری اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’خفیہ امریکی آپریشنز پر غور‘06 January, 2008 | پاکستان باجوڑ: سکیورٹی اہلکارکا سرقلم16 December, 2007 | پاکستان بکاخیل: سکیورٹی اہلکارہلاک15 November, 2007 | پاکستان اغوا ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں08 November, 2007 | پاکستان پشاور میں مقامی صحافی قتل30 December, 2007 | پاکستان ’سکیورٹی اہلکار علاقہ چھوڑ گئے‘03 November, 2007 | پاکستان چارسدہ: بند ہوتی سی ڈیز دکانیں03 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||