BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 April, 2008, 08:20 GMT 13:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء افراتفری نہ پھیلائیں: مشرف

پرویز مشرف
چین کے دورے پر صدر مشرف کے ہمراہ دو وفاقی وزیر بھی شامل ہیں
صدر پرویز مشرف جمعرات کی صبح نئی وفاقی حکومت کے دو وزراء کے ہمراہ چین کے چھ روز دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر کے ہمراہ اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع احمد مختار کےعلاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، ٹریڈ ڈیویلیپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں۔

روانگی سے قبل سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر نے وکلاء برداری سے اپیل کی کہ وہ افراتفری نہ پھیلائیں۔

اس سے قبل بدھ کی رات ایک بیان میں صدر نے کراچی میں تشدد کے واقعات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا تھا جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، بیگناہ افراد زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

صدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ امن و آشتی کو یقینی بنانے اور مرتکب تخریب کار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔

صدر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صوبائی دارالحکومت میں امن و آشتی کو یقینی بنانے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

انہیں ہوائی اڈے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سینٹ کے چیئرمین میاں محمد سومرو اور فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے رخصت کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے صدر کے ساتھ اس دورے پر جانے سے معذرت کر لی تھی۔

صدر یہ دورہ چینی ہم منصب ہوجن تاؤ کی دعوت پر کر رہے ہیں جس میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیئے جائیں گے۔ صدر باؤ اقتصادی فورم، سے بھی خطاب کریں گے۔

دورے کے آخری مرحلے میں صدر چین کے پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع سیکیانگ صوبے میں اُرمچی کے علاقے بھی جائیں گے۔ بعض حلقے علاقے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کی لہر کے تناظر میں اس دورے کو کافی اہمیت دے رہے ہیں۔

وہ ارمچی میں ایک مسجد میں چینی مسلمان رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد