’تشدد کے پیچھے صدر اور اتحادی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے ہنگاموں، سابق وزیر قانون ڈاکٹر شیر افگن نیازی اور سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم پر ہونے والے تشدد کے پیچھے صدر پرویز مشرف اور اُن کے اتحادیوں کا ہاتھ ہے۔ اُنہوں نے یہ بات بدھ کو منصورہ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُن کے بقول صدر مشرف اور اُن کے اتحادی ملی بھگت سے مُلکی حالات خراب کر کے نئی حکومت کو ناکام بنانے اور ججوں کی بحالی کو روکنا چاہتے ہیں۔ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان ملک قیوم کی بدھ کو لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کے فوری بعد کراچی میں فائرنگ، آتشزدگی اور وکلاء پر تشدد کے واقعات یہ بات ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ سب کچھ گہری منصوبہ بندی سے کیا جا رہا ہے۔ اُن کے مطابق کراچی میں ہونے والے تشدد کے ذریعے بارہ مئی کے واقعات کو دہرایا جا رہا ہے اور بارہ مئی کی طرح اب بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے محض تماشائی بنے جلتی ہوئی گاڑیوں اور مرتے ہوئے لوگوں کو دیکھتے رہے ہیں۔
قاضی حسین احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر شیر افگن نیازی اور ارباب غلام رحیم پر ہونے والے تشدد کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ اُنہوں نے بیرسٹر اعتزاز احسن سے اپیل کی کہ وہ اپنے استعفے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ ججوں کی بحالی کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنائی جا سکے۔ | اسی بارے میں میانوالی میں شدید عوامی رد عمل09 April, 2008 | پاکستان جوتا پھینکنے والا شخص گرفتار09 April, 2008 | پاکستان آصف زرداری کا وکلاء کو انتباہ 08 April, 2008 | پاکستان عوامی رد عمل یا سوچی سمجھی سازش؟08 April, 2008 | پاکستان وکلاء کی افگن کے ساتھ بدسلوکی08 April, 2008 | پاکستان آغا جاوید، ارباب رحیم کے قریبی09 April, 2008 | پاکستان حملہ پیپلز پارٹی نے کروایا: ارباب08 April, 2008 | پاکستان بھاگیں گے نہیں: ارباب غلام رحیم 05 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||