حملہ پیپلز پارٹی نے کروایا: ارباب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز زدوکوب ہونے والے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پوری منصوبہ بندی کے تحت سندھ اسمبلی میں ان پر حملہ کرایا۔ بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے، ارباب غلام رحیم نے پیپلز پارٹی کے اس مؤقف کو مسترد کردیا کہ اس کے کارکن اس واقعہ میں ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی والے اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔لیکن میرے پاس ثبوت ہے اور ملوث لوگوں کے نام ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ان کے ملازمین اس میں ملوث نہیں ہے۔ ’میرے ملازمین ایسا کیوں کریں گے اب جھوٹ کا تو جواب نہیں ۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ ضرور کچھ کریں گے۔انہوں نے سندھ میں امن امان کے حوالے سے بتایا کہ جن لوگوں نے جوتے مارے ہیں وہ امن امان کے ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری ان کی اس لیے نہیں بنتی کہ جوتا انہوں نے نہیں مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے لیکن اپوزیشن کو ساتھ رکھنا حکومت چلانا اور اپوزیشن کو قائم رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ | اسی بارے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ جوتےکانشانہ07 April, 2008 | پاکستان ارباب غلام رحیم کے متنازع بیانات08 April, 2008 | پاکستان سابق وزیر اعلیٰ سندھ جوتےکانشانہ07 April, 2008 | پاکستان متحدہ: اسمبلی بائیکاٹ کا اعلان 07 April, 2008 | پاکستان بھاگیں گے نہیں: ارباب غلام رحیم 05 April, 2008 | پاکستان سندھ کے سیاسی منظر نامے سے مسلم لیگ (ق) غائب27 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||