BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 April, 2008, 09:28 GMT 14:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سابق وزیر اعلیٰ سندھ جوتےکانشانہ

سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم
ارباب غلام رحیم اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوئے تو سپیکر کے عقب کی گیلری میں سے ایک کارکن نے انہیں جوتا اتار کر مارا
سندھ اسمبلی میں پیر کو پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو سپیکر اور شہلا رضا کو ڈپٹی سپیکرکے عہدوں پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اجلاس کی کارروائی جو کہ دس بجے شروع ہونا تھی ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں غیر متعلقہ افراد پر اسمبلی کی گیلریوں میں داخل ہونے اور نعرے بازی کی وجہ سے اس بار بہت سےکارڈ منسوخ کیے گئے پھر بھی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکن وہاں موجود تھے۔

ارباب کی گاڑی پر پتھراؤ
 ارباب غلام رحیم دستخط کرنے کے فوراً بعد ایوان سے باہر چلے گئے مگر مشتعل لوگوں نے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، باہر بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور ان کی گاڑی پر پتھر برسائے۔
سندھ اسمبلی کے رکن ارباب غلام رحیم کےآتے ہی کارکنان نعرے لگانے لگے۔ جیسے ہی ارباب غلام رحیم اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوئے تو سپیکر کے عقب کی گیلری میں سے ایک شخص نے انہیں جوتا اتار کر مارا جس کے بعد گیلریوں میں کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے لوگوں کو پرسکون رہنے کی تاکید کی مگر وہ خاموش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے نامزد سپیکر نثار کھوڑو نے بھی مائیک پر حاضرین سے خاموش رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ نعرے نہ لگائیں اور ایوان کے تقدس کو برقرار رکھیں مگر اس کے باوجود وہ نعرے لگاتے رہے۔

اسی ہنگامے کے دوران سندھ اسمبلی کے سپیکر نے ارباب غلام رحیم سے حلف لیا۔ روایت کے مطابق صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ارکان، سپیکر کے ڈائس پر جا کر دستخط کرتے ہیں لیکن رجسٹر ارباب غلام رحیم کی سیٹ پر لے جا کر ان سے دستخط لیے گئے۔ دستخط کرنے کے فوراً بعد وہ ایوان سے باہر نکل گئے مگر مشتعل لوگوں نے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، باہر بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور ان کی گاڑی پر پتھر برسائے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے ارباب غلام رحیم کے ساتھ پیش آنے والےواقعے کے بعد اجلاس کا بائیکاٹ کر کے واک آؤٹ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد