BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 April, 2008, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ: سپیکر کا انتخاب 7 اپریل کو

نثار کھوڑو
پاکستان پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو کو سپیکر کے لیے نامزد کیا ہے
سندھ اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب سات اپریل کو ہوگا۔ اس سلسلےسابق سپیکر سید مظفر حسین شاہ نے منگل کو شیڈول جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے گورنر نے پانچ اپریل کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہوا ہے۔

اب تک صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو کو بطور سپیکر نامزد کیا ہے جبکہ کسی دوسری جماعت کی جانب سے کوئی نامزدگی سامنے نہیں آئی ہے۔

سپیکر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پانچ اپریل کو نو منتخب اراکین سے حلف لیا جائےگا، جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا اعلان ہوگا۔اسی روز سیکرٹری اسمبلی کے دفتر سے نامزدگی فارم جاری کیئے جائیں گے جبکہ دوسرے روز یعنی اتوار کو دوپہر بارہ بجے تک یہ فارم وصول کیے جائیں گے۔ شام کو چار بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائےگی۔

شیڈول کے مطابق سات اپریل کو ساڑھے نو بجے خفیہ رائے شماری کے ذریعے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائےگا۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی راہنماء پیر مظہر الحق کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں بھی بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کے لیے قرار داد پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا:’وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائےگا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے پیچھے کار فرما واقعات اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے آزاد کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ’ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر بھی قوم سےمعافی کے لیے ایک قرار دادا منظور کرائی جائےگی۔‘

پیر مظہر الحق نےاس امید کا اظہار کیا کہ مفاہمت کی جو فضا ملک میں پائی جاتی ہے اس کے تحت تمام جماعتوں کو سپیکر اور وزیر اعلیٰ کو بلا مقابلہ کامیاب کرانا چاہیے۔

دوسری جانب مسلم لیگ قاف کے صوبائی صدر ارباب غلام رحیم تاحال وطن واپس نہیں آئے ہیں۔ان کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ وہ جلد واپس آ کر اتحادیوں سے رابطے کریں گے جس کے بعد سپیکر کے امیدوار کے بارے میں فیصلہ کیا جائےگا۔ تاہم ان کی واپسی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ آٹھ اپریل کو صوبائی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائےگا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا اور اسی روز حلف برداری بھی ہوگی مگر اس بارے میں انہیں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نو منتخب اراکین کی یاد دہانی کے لیے شائع کیےگئے کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں تنخواہ اور الاؤنس کی مد میں ماہانہ اکتالیس ہزار رپے ادا کیے جائیں گے، جس میں پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ ہے۔ جبکہ اجلاس کے دوران رہائش کے لیے پندرہ سو روپے جبکہ ساڑھے پانچ سو روپے روزانہ کا الاؤنس اور چار سو روپے سفری ایڈونس کے طور پر اضافی ادا کیے جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد