سندھ اسمبلی کا اجلاس 5 اپریل کو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پانچ اپریل کو صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے شعبۂ تعلقات عامہ کے افسر نے سنیچر کو بتایا ہے کہ گورنر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر سید مظفر حسین شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اسمبلی کا کارروائی کے شیڈول کا اعلان بھی وہی کریں گے۔ صوبائی اسمبلی کا پہلا اجلاس اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کے سینتالیس دن کے بعد طلب کیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ جمعہ کو صوبہ سندھ کی دوسری اکثریتی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے متوقع وزیراعظم کے حق میں وزارتِ عظمٰی کے لیے اپنے نامزد امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کو دستبردار کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ جس کے بعدگورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں میں سے 71 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر رہی ہے جس نے 37 نشستیں حاصل کی ہیں۔ صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ق نے دس اور مسلم لیگ فنکشنل نے سات نشتیں جیتی ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پیپلز پارٹی نے دو دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ حیدرآباد کی ایک نشست پر آزاد امیدوار نے فتح حاصل کی ہے جو کہ پورے صوبے میں صوبائی اسمبلی کے حلقے سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے واحد امیدوار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ میں وزارت اعلی کے عہدے کے لیے سید قائم علی شاہ کو نامزد کیا ہے جب کہ صوبائی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف نثار احمد کھوڑو کو سپیکر اور پیر مظہرالحق کو پارلیمانی لیڈر کے عہدوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سید قائم علی شاہ سنہ 1988 کے انتخابات کے بعد بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی صوبہ سندھ کے وزیراعلٰی رہ چکے ہیں تاہم اس وقت انہیں کچھ ماہ بعد ہی ہٹا کر ان کی جگہ آفتاب شعبان میرانی کو وزیراعلٰی مقرر کردیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں کراچی میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ19 February, 2008 | الیکشن 2008 متحدہ کو نظرانداز کرنا آسان نہیں20 February, 2008 | الیکشن 2008 ابتدائی رجحانات: ایم ایم اے پیچھے، غیر متوقع نتائج کا امکان18 February, 2008 | الیکشن 2008 پنجاب: متحدہ کی انتخابی سرگرمیاں13 February, 2008 | الیکشن 2008 مشرف مستعفی ہو جائیں: زرداری19 February, 2008 | الیکشن 2008 حصص بازار میں غیر معمولی تیزی19 February, 2008 | الیکشن 2008 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||