چوبیس رکنی کابینہ حلف اٹھا رہی ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت میں تشکیل پانے والی مخلوط حکومت کی چوبیس رکنی کابینہ سوموار کو حلف اٹھا رہی ہے۔ حلف برداری کی تقریب روائتی طور پر ایوان صدر میں منعقد ہو گی جہاں صدر پرویز مشرف نئی کابینہ میں شامل چوبیس وزراء سے حلف اٹھائیں گے۔ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نون، عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کے درمیان طویل مشاورات اور مذاکرات کے بعد وزراتوں کی تقسیم کا معاملہ گزشتہ جمعہ کو طے پایا تھا۔ نو منتخب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے منصب کا حلف گزشتہ پیر کو اٹھایا تھا اور ایک ہفتے سے بغیر کابینہ کے اکیلے ہی حکومتی معاملات چلا رہے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے کابینہ میں نامزد ہونے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک شحض جو کہتا تھا کہ وہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف کو ملک میں داخل نہیں ہونے دے گا آج ان ہی قائدین کی جماعتوں کے چوبیس ارکان سے حلف لے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلف اٹھانے والے ارکان کے لیے نہیں بلکہ صدر مشرف کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی صدر مشرف کو ایک غاصب حکمران سمجھتے ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان اسمبلی اجلاس سات اپریل27 March, 2008 | پاکستان کل کا قائد ایوان، آج کا قائد حزب اختلاف27 March, 2008 | پاکستان سرحد اسمبلی کا افتتاحی اجلاس28 March, 2008 | پاکستان ’نصف ارکان کی پہلی اسمبلی‘28 March, 2008 | پاکستان سرحد: سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب29 March, 2008 | پاکستان بلوچستان: ’اجلاس جلد بلایا جائے‘29 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||