BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 March, 2008, 13:47 GMT 18:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف کی پالیسی نہ دہرائیں تو تعاون‘

مقامی طالبان(فائل فوٹو)
’ابھی تک نئی حکومت اور طالبان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا‘
طالبان نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کی جانب سے مبینہ شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی حکومت نے صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کو نہیں دہرایا تو وہ اس کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی اردو کو فون پر بتایا کہ وہ نومنتتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے بارے میں بیان کا اس لیے خیر مقدم کر تے ہیں کیونکہ خود طالبان بھی یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان بالخصوص قبائلی علاقوں میں امن و امان کا حل بات چیت ہی میں مضمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان پاکستان کے بغیر تنخواہ کے سپاہی ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ یہاں پر دوسروں کی ایماء پر کارروائیاں جاری رہیں۔ان کے مطابق وزیراعظم کے بیان سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ نومنتخب حکومت کی جانب سے صدر مشرف کی تشکیل شدہ خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی شکل میں ایک اور جرات مندانہ قدم اٹھائے جانے کی امید بھی کرتے ہیں۔

مولوی عمر کا کہنا ہے کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بعد جس طرح پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آئی ہے اسی طرح انہوں نے جنگ زدہ علاقوں میں بھی طالبان کے خلاف حکومتی پالیسیوں میں ایک قسم کی تبدیلی محسوس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک نئی حکومت اور طالبان کے درمیان کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے اور صرف اخباری بیانات کے ذریعے ہی دونوں ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنیچر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مبینہ شدت پسندوں کو بھی جمہوری عمل کے اس سفر میں ان کا ساتھ دینا چاہیئے اور ہتھیار پھینکنے والوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

اسی بارے میں
قبائل کو طالبان کی دھمکی
27 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد