وانا خودکش حملہ، پانچ فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں زیڑی نور فوجی کیمپ کے سامنے ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو ایک فوجی گاڑی سے ٹکرادیا جس کے نتیجہ میں حملہ آور سمیت چھ اہلکار ہلاک اورگیارہ زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو وانا فوجی ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔ اس خودکش حملے کی ذمہ داری ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش کار بم حملہ گزشتہ ہفتے شاہ نواز کوٹ پر میزائل حملے کے بدلے کے طور پر کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو تین بجے کے قریب وانا بازار سے تین کلومیٹر مغرب کی جانب زیڑی نور فوجی کیمپ حکام کے مطابق دھماکے میں زیڑی نور فوجی کیمپ کا مرکزی گیٹ اور عمارت کا ایک حصہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ دوسری طرف ملا نذیر گروپ کے ایک مقامی کمانڈر ملنگ نے وانا سے ٹیلفون پر بی بی سی کو بتایا کہ زیڑی نور فوجی کیمپ کے سامنے خودکش حملہ گزشتہ ہفتے شاہ نواز کوٹ پر میزائل حملےکے بدلے کے طور پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’ہمارا حکومت کے ساتھ ایک امن معاہدہ بھی موجود ہے اور مقامی طالبان نے امن معاہدے کی پاسداری کی ہے اور آئندہ بھی طالبان امن معاہدے کی پاسداری کے لیے تیار ہیں۔ لیکن آج کا حملہ صرف انتقام کے طور پر کیا گیا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ نواز کوٹ پر میزائل حملہ امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ کاروائی تھی۔ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں مقامی طالبان کمانڈر ملا نذیر گروپ نے گزشتہ سال ازبک جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو علاقے سے بے دخل کردیا تھا اس کے بعد علاقے میں امن امان قائم ہوا تھا۔ لیکن گزشتہ ہفتے وانا میں ایک میزائل حملے کے بعد مقامی طالبان نے دھمکی دی تھی کہ میزائل حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ اس میزائل حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: مکان پر میزائل حملہ، آٹھ ہلاک28 February, 2008 | پاکستان ’طالبان کو مسلح نہ ہونے دیں‘09 February, 2008 | پاکستان شدت پسندوں کے بدلتے طریقۂ کار06 February, 2008 | پاکستان سکاؤٹس قلعوں پر طالبان کے حملے30 January, 2008 | پاکستان محسود کےخلاف توپخانے کااستعمال27 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: ہلاکتوں کے متضاد دعوے24 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||