BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 March, 2008, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں وکلاء کی بھوک ہڑتال

 وکلاء فائل فوٹو
دو روز قبل کراچی میں وکلاء کے احتجاج کے دوران ایک پلے کارڈ
ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی سنیچر کو وکلاء کی جانب سے ’بلیک فلیگ ویک‘ یا ہفتۂ سیاہ پرچم کے سلسلے میں وکلاء نے ایک گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کی۔ جب کہ اتوار کو کراچی بار ایسوسی ایشن کی تحت شہر کے چار مختلف علاقوں سے کار ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جو قائدِاعظم کے مزار پر ختم ہوں گی۔


سنیچر کو کراچی بار ایسوسی ایشن کا اجلاس بار کے صدر محمودالحسن کی صدارت میں سٹی کورٹس میں منعقد ہوا جس میں عدلیہ اور معزول ججوں کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وکلاء نے سٹی کورٹس کی حدود کے اندر ہی علامتی بھوک ہڑتال کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔

کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ہفتۂ سیاہ پرچم کے حوالے سے وکلاء کے احتجاج جاری ہے اور اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں سے کار ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ریلیاں سی ویو کلفٹن، سہراب گوٹھ، بنارس چوک اور ملیر کورٹس سے شروع ہوں گی ۔

اسی طرح سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید اے رضوی نے بتایا کہ سنیچر کو وکلاء نے قائداعظم یونیورسٹی میں ایک سیمنار منعقد کیا جہاں سیاہ پرچم بھی لہرایا گیا اور اتوار کو آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ یعنی اے پی ڈی ایم کی جانب سے باچا خان چوک پر ہفتے کے مناسبت سے منعقد ہونے والے احتجاجی جلسے میں وکلاء بھی شرکت کریں گے اور سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔

پاکستان بھر کی وکلاء تنظیمیں تین نومبر کو ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پی سی او کے تحت حلف نہ لینے والے ججوں کی بحالی اور معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نو مارچ سے سولہ مارچ تک ’ ہفتۂ سیاہ پرچم‘ منا رہی ہیں۔

اسی بارے میں
عدالتوں کے بائیکاٹ میں نرمی
24 February, 2008 | پاکستان
’لانگ مارچ مؤخر ہو سکتا ہے‘
26 February, 2008 | پاکستان
جسٹس (ر) طارق کی نظر بندی ختم
26 February, 2008 | پاکستان
اعتزاز احسن کا موبائل پیغام
29 February, 2008 | پاکستان
ہفتۂ اظہارِ یکجہتی
09 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد