ہفتۂ اظہارِ یکجہتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان بھر کی وکلاء تنظیمیں حلف نہ لینے والے ججوں کی بحالی اور معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نو مارچ سے سولہ مارچ تک ’بلیک فلیگ‘ ویک منارہی ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے بلیک فلیگ ویک منانے کا اعلان کیا ہے۔ پورے ملک کی بارایسوسی ایشنیں بلیک فلیگ ویک کے نسبت سے بار ایسوسی ایشنوں کی عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور چار صوبائی بارکونسلوں کی سطح پر وکلاء کنونشن ہونگے۔
بلیک فلیگ ویک کے سلسلہ میں نو مارچ سے سولہ مارچ تک وکلاء پورا ہفتہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور گھروں اور دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائیں گے اور سیاہ پرچموں کے ساتھ جلوس میں شامل ہونگے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بلیک فلیگ ویک منانے سے وکلا تحریک کو تقویت ملے گی۔ اعتزاز احسن اتوار کو پنجاب بار کونسل کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرا کر بلیک فلیگ ویک کا آغاز کریں گے اور اسی عمارت میں ہونے والی وکلاء کنونشن میں شرکت کریں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اظہر کے بقول پنجاب بارکونسل کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرانے کی تقریب میں پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے لاہورہائی کورٹ کے جج بھی شرکت کریں گے جبکہ اسلام آباد میں اعتزاز احسن کے گھرسے وکلاء کا ایک جلوس معزول چیف جسٹس کی رہائش گاہ کی طرف جائے گا۔ محمد اظہر کے مطابق لاہور میں بلیک فلیگ ویک کے سلسلہ میں وکلاء ایک کار ریلی بھی نکالیں گے جو اعتزاز احسن کے گھر سے شروع ہوگی اور سپریم کورٹ کے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کےگھر جائے گی۔ بلیک فلیگ ویک کے سلسلہ میں دس مارچ کو وکلاء ہڑتال کریں گے۔ | اسی بارے میں پاکستان بھر میں احتجاج جاری19 March, 2007 | پاکستان ملک بھر میں مظاہرے، لاٹھی چارج21 March, 2007 | پاکستان ’ظالم معاشرہ زیادہ دن نہیں چل سکتا‘28 March, 2007 | پاکستان حکومت ریفرنس پر تذبذب کا شکار30 March, 2007 | پاکستان ’عدلیہ بحال کرنا دشوار نہیں‘08 March, 2008 | پاکستان وکلاء کا ملک گیر احتجاج، مظاہرے06 March, 2008 | پاکستان سی جے: نظر بندی کی تفصیلات طلب05 March, 2008 | پاکستان مسئلہ ہمارے افتخار کا ہے: اعتزاز04 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||