ججز کی بحالی کے لیے احتجاج جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عدلیہ اور ججز کی بحالی کے لیے جاری ’بلیک فلیگ ویک، کے دوسرے روز پیر کو کوکوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے اپنےخطاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلان مری کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ دو نومبر کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو کسی صورت بحال نہیں کیا جائے گا۔ کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے کہا کہ دو نومبر سے پہلے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کرے گی۔ آج ڈسٹرکٹ بار سے وکلاء رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی تحریک ججز کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی تک جاری رہے گی۔ انھوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے اعلان مری میں کیے گئے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔ آج صبح ضلع کچہری میں وکلا کے اجلاس کے بعد بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی منان چوک پہنچی جہاں وکلا نے روڈ بلا کرکے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ہے۔ باز محمد کاکڑ نے کہا کہ ان کی تحریک ملک میں انصاف کی بحالی کے لیے ہے اور وکلاء دیگر سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ مل کر غیر آئینی اقدامات کے خاتمے تک جدو جہد کرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی آج سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں اور وکلاء نے بیشتر شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں۔ تربت سے عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ وکلا نے تربت چوک پر مظاہرہ کیا ہے اور عدلیہ کے خلاف کیے گئے اقدامات کی مخالفت میں نعرے لگائے۔ |
اسی بارے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں09 March, 2008 | پاکستان عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ شروع11 February, 2008 | پاکستان ہفتہ بھرعدالتوں کا مکمل بائیکاٹ10 February, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا ’یومِ افتخار‘ 31 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||