عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان بار کونسل کی کال پر پیر سے ملک بھر کے وکلاء نے معزول ججوں کی بحالی کے لیے ہفتہ بھر کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے جو کہ اٹھارہ فروری تک جاری رہے گا۔ احتجاج کے پہلے دن پورے ملک میں وکیلوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، احتجاجی اجلاس اور مظاہرے منعقد کئے اور کئی شہروں میں پرامن جلوس بھی نکالے۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کراچی میں بھی وکلاء کی اکثریت نے سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کے باعث زیادہ تر مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی۔ ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ کے احاطے میں دو دو وکیلوں نے اپنے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال کی جبکہ سٹی کورٹس کے احاطے میں ایک بڑا احتجاجی جلوس بھی نکالا گیا جس کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے وکلاء نے بھی پیر کے روز عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور احتجاجی جلسے اور ریلیاں بھی نکالیں جس میں انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے حق میں نعرے لگائے اور تین نومبر سے پہلے والی عدلیہ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ راولپنڈی میں وکلاء نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگائے۔ لاہور ہائی کورٹ بینچ راولپنڈی بار کے صدر سردار عصمت اللہ نے کہا کہ وکلاء برادری عدلیہ کی آزادی تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں بھی وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انہوں نے بینرز اور کتنے اٹھا رکھے تھے جس پر معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے سنیچر کے روز وکلاء برادری پر ہونے والے پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ مظاہرین نے سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن سمیت گھروں میں نظر بند کیے گئے وکلاء اور ججوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ہائی کورٹ کی عمارت کا افتتاح چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ چیف جسٹس قانون سے بالاتر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی قانون کو جواب دہ ہے اور وکلاء جب بھی ان کے چیمبر میں آنا چاہیں آسکتے ہیں ان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہائی کورٹ کا قیام یہاں کے لوگوں اور وکلاء کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہوا ہے۔ تقریب میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے شرکت کی۔ |
اسی بارے میں وکلاء ریلی، لاٹھی چارج، چھ زخمی24 January, 2008 | پاکستان معزول ججوں کے حق میں مظاہرہ28 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا ’یومِ افتخار‘ 31 January, 2008 | پاکستان ’جج کی عدالت پر ہلہ‘: مقدمے درج07 February, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||