معزول ججوں کے حق میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت اعلیْ عدلیہ کے دیگر ججوں سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کے لیے جاری کردہ نوٹسز کے خلاف وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اتوار کو یہ مظاہرہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےنظر بند صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ کے باہر ہوا۔ مظاہرے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، پنجاب بارکونسل کے ارکان، وکلاء، سول سوسائٹی کے افراد، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں، طلبا اورسیاسی جماعتوں کے کارکن شامل ہوئے۔
مظاہرین نے جسٹس افتخار محمد چودھری اور اعتزاز احسن کی تصویر کے علاوہ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’ججوں کورہا کرو اورعدلیہ کو بحال کرو‘ کی عبارت درج تھی۔مظاہرے میں شامل افراد نے جسٹس افتخار محمد چودھری کے حق اور صدر پرویز مشرف کے خلاف نعرے لگائے۔ وکلاء رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں عدلیہ کی بحالی اور آمریت کے خاتمے تک ان کی پر امن جدوجہد جاری رہے گی۔ مظاہرین ’گو مشرف گو مشرف‘ اور ’چیف تیرے جان نثار بے شمار‘ کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں اعتزاز احسن کی رہائش گاہ سے مارچ کرتے ہوئے مال روڈ پر آئے۔ اعتزاز احسن کی اہلیہ بیگم بشریْ اعتزاز نے بھی احتجاج میں حصہ لیا جبکہ لاہور ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس بیگم ناصرہ جاوید اقبال نے عدلیہ کی آزادی کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے۔ آخر میں مظاہرین نے مال روڈ پر قومی ترانہ پڑھا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ | اسی بارے میں اکتیس جنوری کو ’یومِ افتخار‘17 January, 2008 | پاکستان احتجاجی وکلاء کےمقدمےخارج20 January, 2008 | پاکستان اعتزاز احسن کے لیے ایشین ایوارڈ 23 January, 2008 | پاکستان کرد کی نظر بندی میں مزید توسیع23 January, 2008 | پاکستان پاکستان اور بین الاقوامی اعزازات24 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||