BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 January, 2008, 18:36 GMT 23:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرد کی نظر بندی میں مزید توسیع

اعتزاز احسن اور جسٹس افتخار چوہدری
اعتزاز احسن ابھی تک نظر بند ہیں
پاکستان بار کونسل کے سابق نائب چئرمین علی احمد کرد کی نظر بندی میں تیسری مرتبہ ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے خلاف وکلاء نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علی احمد کرد نے بتایا ہے کہ ان کے نظر بندی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بارہ بجے ختم ہونی تھی لیکن اس سے پہلے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ایک اور پروانہ انہیں موصول ہوا ہے جس کے مطابق ان کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ان کی نظر بندی میں توسیع کی جارہی ہے جبکہ اس کے لیے ہائی کورٹ کے سامنے نظر ثانی بورڈ پیش کرنا ضروری ہے لیکن حکومت کی جانب سے ایسا کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

بلوچستان بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگر علی احمد کرد کو رہا نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی تحریک شروع کریص گے۔

علی احمد کرد نے بی بی سی کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری نہیں ہے اور ناں ہی وہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ان ججوں کے سامنے پیش ہونے کا سوچ سکتے ہیں جنھوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے۔

علی احمد کرد کو تین نومبر کو ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ کے فورا بعد اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ ریل گاڑی سے کوئٹہ آرہے تھے۔ انھیں جہلم اور راولپنڈی میں حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا پھر کوئٹہ لایا گیا جہاں بلوچستان پولیسں نے گرفتار کر لیا تھا۔

اسی بارے میں
’مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی‘
28 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد