پارٹیوں کو آزاد اراکین کی حمایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی کے گیارہ آزاد اراکینِ پارلیمان نے پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد مخلوط حکومت بننے کا راستہ صاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور مشرف مخالف جماعتیں دو تہائی کے ہدف کو چھوتی نظر آتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سات آزاد ممبر پارلیمان پاکستان پیپلز پارٹی جبکہ چار پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر اور اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ جمعرات کو ایک بیان میں جنرل کیانی نے جمہوری عمل کی حمایت اور فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے کی بات کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فوج کو غیر ضروری تنازعات میں نہ گھسیٹا جائے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آرمی اور نشینل کمانڈ کے درمیاں تعلقات کو آئینی حدود میں رکھنے پر بھی زور دیا تھا۔ جمعرات کی شام ہی الیکشن کمیشن نے اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 342 میں سے 331 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی بھی مخصوص نشستوں کا اعلان کیا۔ جن گیارہ نشستوں کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ان پر مختلف وجوہات کی بنا پر یا تو الیکشن ہونا باقی ہیں یا ان کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔ کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے نتائج کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے پاس اب 120 نشتیں ہیں اور اس طرح وہ پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) 90 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ | اسی بارے میں وزیرِاعظم کا اعلان اجلاس کے بعد06 March, 2008 | پاکستان زرداری کے خلاف کئی مقدمےختم 05 March, 2008 | پاکستان تنازعوں میں نہ گھسیٹا جائے: کیانی06 March, 2008 | پاکستان ’شفاف انتخابات الیکشن کمشن کی ذمہ داری‘07 February, 2008 | پاکستان ’مشرف ہمیں کیا فائدہ دے سکتا تھا‘25 January, 2008 | پاکستان ’فوجی سیاستدانوں سے نہ ملیں‘18 January, 2008 | پاکستان ’ISI کی مداخلت بند کرائیں‘04 January, 2008 | پاکستان ’فوج استعفٰی دینے پر مجبور کرے‘03 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||