BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تنازعوں میں نہ گھسیٹا جائے: کیانی

جنرل پرویز کیانی
جنرل کیانی نے کہا ہے کہ فوج سیاسی عمل سے باہر رہے گی
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملک میں جاری جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فوج کو کسی غیر ضروری تنازعہ میں نہیں گھسیٹا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج سیاسی عمل سے باہر رہے گی۔

فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ سے جاری ہونےوالے بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں ہونے والے کور کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے ابتدائی کلمات میں اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کے پرامن انداز میں انعقاد پر اطمینان ظاہر کیا اور معاشرے کے تمام طبقوں کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ فوج مکمل طور پر جمہوری عمل کی حمایت کرتی ہے اور منتخب حکومت کی مدد کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کی پابند ہے۔

آرمی چیف نے کور کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فوج کے صدر سے فاصلے بڑھنے کا تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیشنل کمانڈ سٹرکچر اور فوج کے درمیاں آئینی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے مفاہمت کی ضرورت واضح کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کسی بھی سطح پر کسی قسم کی دراڑ وسیع تر قومی مفاد میں نہیں ہوگی۔

انہوں نے پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے فوج کے عہد کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایسا پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے ہی ممکن ہے۔

آرمی چیف نے اجلاس کو ’سپاہیوں کا سال‘ کے سلسلے میں فوجیوں کی رہائش، تعلیم، راشن اور وردی کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل مشتاق احمد بیگ اور شدت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے والے دیگر فوجی افسران اور کارکنوں کے لیے فاتحہ کی گئی۔

آئین اور آرمی چیف
ساٹھ برس: تیرہ آرمی چیف، چار سویلین صدر
جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف کی وضاحت
’شفاف انتخابات، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد