’بلوچوں کو مسئلہ معافیوں سے آگے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جیل میں ان سے جنگی قیدی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ سردار اختر مینگل کا کراچی سینٹرل جیل میں اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں، بدھ کو ایک مرتبہ پھر ان کا ادارہ برائے امراض قلب سے طبی معائنہ کروایا گیا۔ سردار اختر مینگل پر حساس اداروں کے اہلکاروں کے اغوا اور تشدد کا الزام ہے۔ سینٹرل جیل سے تحریری طور پر میڈیا کو بھیجےگئے اپنے پیغام میں بلوچ قوم پرست رہنما نے کہا ہے کہ ’میں پہلا بلوچ نہیں جو حکمرانوں کے بنائے گئے قوانین کے تحت جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہوں، مجھے سے پہلے اور آج بھی کئی ہزار بلوچ اس راہ کی سختیوں کو جھیل کر سرخرو ہوئے ہیں۔‘ اختر مینگل نے کہا کہ نہ تو بلوچ بزرگوں کو یہ سختیاں اپنے مقصد سے دور کر سکیں تھیں اور نہ انہیں دور رکھ سکتی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچوں سے معافی مانگنے پر تبصرے کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ اب معافیوں سے آگے نکل چکا ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ
حالیہ انتخابات کے بارے میں اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو بکھرا ہوا مینڈیٹ دیا گیا ہے، اس لیے موجودہ حالات کا اس مینڈیٹ کے ساتھ مقابلہ کرنا بہت کٹھن کام ہے، لیکن پھر بھی یہ جماعتیں ایجنسیوں کی سازشوں سے بچ نکلیں اور ساتھ دینے میں کامیاب رہیں تو یہ ایک معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ مگر ماضی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو پھر خدا ہی حافظ ہوگا۔ اختر مینگل کے مطابق بلوچستان کے ساتھ گزشتہ ساٹھ برسوں میں جو سلوک برتا گیا ہے اور جو زیادتیاں کی گئی ہیں وہ خود اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا اور پاکستان کا رشتہ ایک فاتح اور ایک مفتوح علاقے کا ہے۔ ’اس ملک کے اصل حکمرانوں نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملکی معشیت کو ہی مفلوج نہیں بنایا بلکہ وہ معاملات جو سیاسی طور پر حل کیے جا سکتے تھے ان کو انہوں نے بندوق کے زور پر حل کرنے کی کوشش کی۔ جس وجہ سے یہ معاملات اتنے پیچیدہ ہوگئے ہیں کہ ان کا حل بہت ہی مشکل ہے اور اس کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑےگا۔‘ واضح رہے کہ سردار اختر مینگل کو پولیس نے ستائیس نومبر 2004 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، انہیں حب میں واقع اُن کے ایک فارم ہاؤس میں نظر بند کیا گیا، جس کے کچھ عرصہ بعد اُنہیں کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ |
اسی بارے میں پیپلز پارٹی کی معافی طلبی پر ردِ عمل 24 February, 2008 | پاکستان بلوچستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ28 October, 2007 | پاکستان بی این پی کی ریلی پرپابندی27 May, 2007 | پاکستان بلوچستان: مظاہرے، چار رہنما گرفتار21 May, 2007 | پاکستان اختر مینگل کو زہر دینے کا الزام 27 April, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||