بلوچستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نیشنل پارٹی نے اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی ’سردار اختر مینگل سمیت تمام بےگناہ افراد کو رہا کیا جائے اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیا جائے۔‘ کوئٹہ میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پریس کلب کے سامنے لگایا گیا جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔ بی این پی کے جنرل سیکرٹری حبیب جالب ایڈووکیٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ کے سابق وزیراعلی بلوچستان ’سردار اختر مینگل کو ایک سال سے بےگناہ جیل میں رکھا گیا ہے اور ان سے انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ بلوچستان میں بڑی تعداد میں سیاسی کارکن یا تو غائب ہیں یا انہیں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے۔ دنیا میں جہاں جمہوریت ہے قوموں کو آزادی کے علاوہ اقتصادی سطح پر جنگ ہو رہی ہے وہاں پاکستان میں اپنے ہی لوگوں کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے بمباری کی جا رہی ہے اور بےگناہ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع جیسے قلات، خضدار، وڈھ، پنجگور، مستونگ، سبی، خاران، نوشکی اور حب شہر میں بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گئے۔ نیشنل پارٹی کے قائدین ڈاکٹر عبدالحئی میر حاصل بزنجو اور دیگر نے آج کوئٹہ میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور بی این پی کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ حبیب جالب نے کہا ہے کہ نوشکی اور خاران میں فوجی آپریشن جاری ہے جہاں سے ان کی اطلاعات کے مطابق پچہتر بےگناہ افراد کو اٹھایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان اسمبلی میں کشیدگی02 October, 2007 | پاکستان بگٹیوں کے خلاف کارروائی، دو ہلاک03 October, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں مظاہرہ اور شٹرڈاؤن ہڑتال06 October, 2007 | پاکستان صحافی اغواء: کوئٹہ، خضدار میں احتجاج07 October, 2007 | پاکستان صحافی اغواء: کوئٹہ، خضدار میں احتجاج08 October, 2007 | پاکستان قلات: ایک خاندان کے چھ ہلاک14 October, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: بم دھماکہ، چار ہلاک20 October, 2007 | پاکستان سلیم بلوچ سات ماہ بعد بازیاب23 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||