قلات: ایک خاندان کے چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اورچھ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ اتوار کو صبح اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگ عید کی نماز کے لیے جا رہے تھے کہ ان کے مبینہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ہلاکتوں کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کو دشت گوران میں پیش آیا جو قلات سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زہری قبلے کی ثناڑی شاخ کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب وہ نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے تو غالباً مخالف گروپ پہلے سے وہاں مورچہ بند تھا جس نے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں آخری اطلاع کے مطابق چھ افراد ہلا ک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کوفوری طورپر قلات اورکوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا ہے۔ قلات تھانہ کے ڈیوٹی افسرغلام محی الدین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعنیات کردی گئی ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔ قلات سے مقامی صحافی محمود آفریدی کے مطابق اس علاقے میں عرصے سے مینگل اور زھری ثناڑی قبیلے کے درمیان پرانی دشمنی جاری ہے جس میں اب تک دونو ں جانب سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں پاکستان ورکرپارٹی کے عبدالخالق مینگل اور فیض محمد زھری بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں قلات کالج کے پرنسپل کی ’واپسی‘23 February, 2007 | پاکستان قلات جرگے کا سات نکاتی اعلامیہ22 September, 2006 | پاکستان دیوی کالی قلات والی کا تہوار31 May, 2005 | پاکستان کوئٹہ، قلات میں دھماکے، فائرنگ03 January, 2005 | پاکستان قلات میں تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ02 September, 2004 | پاکستان قلات میں دھماکہ، چار ہلاک 31 August, 2004 | پاکستان قلات کو بالآخر گیس فراہم ہوگی23 January, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||