سلیم بلوچ سات ماہ بعد بازیاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی کی جماعت جمہوری وطن پارٹی کے لاپتہ ہونے والے رہنما سلیم بلوچ سات ماہ بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان شہزادہ ظفر جان نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ گزشتہ رات پونے دس بجے کے قریب شاہراہ فیصل پر سلیم بلوچ کو رہا کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلیم بلوچ خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی تحویل میں تھے انہوں نے گزشتہ رات سلیم کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر شاہراہ فیصل پر کارساز پرگاڑی سے اتارکر کہا کہ تمہیں پتہ ہے کہ یہ کون سی جگہ ہے سلیم نے جواب دیا نہیں جس پر انہوں نے کہا یہ لاہور ہے۔ شہزادہ ظفر جان کے مطابق سلیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ پیچھے مڑکر نہ دیکھیں اور چلتے رہیں ، پانچ منٹ کے بعد انہوں نے آنکھوں سے پٹی ہٹائی اور لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ کارساز ہے جہاں سے وہ ایک ٹیکسی میں اپنے گھر لیاری پہنچ گئے۔ گزشتہ سال ڈیرہ بگٹی میں جاری آپریشن کے وقت دس مارچ کو سلیم بلوچ لاپتہ ہوگئے تھے اور سات ماہ بعد چودہ دسمبر کو انہیں رہا کیا گیا تھا۔ جمہوری وطن پارٹی کا کہنا تھاکہ اکتیس دسمبر کو سلیم لیاری میں فجر نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ خفیہ ادارے کے اہلکار جن کے ساتھ پولیس بھی تھی انہیں اٹھا کر لے گئے تھے۔ اس واقعے سے ایک روز قبل سلیم بلوچ نے سندھ ہائی کورٹ میں حاضر ہوکر خفیہ ادارے کی تحویل اور ان سے مبینہ طور پر کی گئی زیادتی کا حلفیہ بیان جمع کروایا تھا۔ سلیم بلوچ پہلے رہنما تھے جنہوں نے رہائی کے بعد عدالت میں یہ بیان دیا تھا جبکہ ان کے ساتھ آزاد ہونے والے دیگر رہنماؤں نے عدالت سے اپنے مقدمات واپس لے لیے تھے۔ سلیم بلوچ جمہوری وطن پارٹی کے نائب صدر تھے اور بعد میں انہیں مرکزی کونسل کا رکن نامزد کیا گیا تھا، وہ کافی حد تک کمزور ہوگئے ہیں زیر علاج ہیں۔ | اسی بارے میں گرفتاریاں باقاعدہ بنائیں: عدالت11 October, 2007 | پاکستان لاپتہ: حافظ باسط، علیم ناصرکی رہائی21 August, 2007 | پاکستان لاپتہ رہنماء اورگیارہ اکتوبر کا انتظار09 October, 2007 | پاکستان منیر مینگل پھر ’غائب‘ کر دیے گئے12 September, 2007 | پاکستان ’قیدی تخت لاہور کے‘15 September, 2007 | پاکستان آنکھ مچولی بند کریں: سپریم کورٹ 04 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||