صحافی اغواء: کوئٹہ، خضدار میں احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خضدار میں مقامی صحافی کے اغواء کے خلاف پیر کو خضدار میں سیاسی جماعتوں نے اور کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے خضدار میں احتجاجی ریلی نکالی جو پریس کلب سے ہوتی ہوئی سیرت چوک پہنچی جہاں مقررین نے مقامی صحافی ریاض مینگل کے اغواء کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مقررین نے کہا ہے کہ چوری کی گاڑیوں کے حوالے سے خبر شائع کرنے پر روزنامہ ’انتخاب‘ کے خضدار کے نمائندے کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا ہے اور انتظامیہ صحافی کی بازیابی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں ریاض مینگل کو فوری طور پر بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ موجودہ حکمران اور ان کے حامی اتنے بااثر ہوگئے ہیں کہ ان پر قانون کی عملداری ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کی بازیابی کے لیے منگل کو بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ریاض مینگل کے بھائی نثار مینگل نے بتایا ہے کہ انہوں نے حکمران مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کے بیٹے اور ایک یونین کونسل کے ناظم کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ خضدار کے پولیس افسر نذیر کرد نےکہا ہے کہ صحافی کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں صحافی اغواء: کوئٹہ، خضدار میں احتجاج07 October, 2007 | پاکستان صدارتی جلسہ، گاڑیاں عارضی ضبطی26 March, 2007 | پاکستان پشاور: دھماکے میں کئی گاڑیاں تباہ18 September, 2006 | پاکستان بتیس مرسیڈیز سمیت 55 گاڑیاں 10 June, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فوج کی دو گاڑیاں تباہ 09 February, 2006 | پاکستان مشرف جلسہ، گاڑیاں قبضہ میں25 February, 2005 | پاکستان سبی میں پل اور ریل کی پٹڑی دھماکے سےتباہ07 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||