BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 February, 2008, 17:56 GMT 22:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نتائج ناظمین کے لیے’خطرے کی گھنٹی‘

مسلم لیگ قاف
سندھ میں ایک اور پنجاب میں پانچ کے سوا تمام اضلاع کے ناظمین مسلم لیگ قاف اور اتحادیوں کے حمایتی ہیں
پاکستان میں جوں جوں مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کے مراحل طے ہو رہے ہیں مسلم لیگ قاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے حمایت یافتہ بیشتر بلدیاتی نمائندوں میں اپنے اقتدار کے خاتمے کے خطرے کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔

خطرے کی یہ گھنٹی اسی وقت بج اٹھی تھی جب عام انتخابات میں صدر مشرف مخالف سیاسی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔

عام خیال یہی ہے کہ مرکز اور صوبوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد نئے حکمرانوں کے ذہن میں پہلا بڑا سوال یہ ضرور آئے گا کہ ان ناظمین کا کیا کیا جائے جنہوں نے مبینہ طور ہر عام انتخابات میں انہیں ہرانے کی حتی المقدور کوشش کی۔

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں حکومت کی تشکیل کے فوراً بعد ضلعی ناظمہ سعیدہ سومرو کے خلاف تحریِک عدم اعتماد لائیں گے۔

انہوں نے بی بی سی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’حکومت بن جانے دیں صرف پندرہ دن کے اندر تحریک عدم اعتماد آئے گی‘۔ ان کا دعوٰی تھا کہ اس بلدیاتی دور میں ان کے رشتہ داروں پر مقدمات بنائے گئے،ان کے کزن سجاد جکھرانی کو گرفتار کیا گیا اور’ابھی تک وہ زیرِ حراست ہیں‘۔

آنے والی حکومت ہر ضلع اور ہر تحصیل میں ایک نئی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہو سکے گی:راجہ بشارت

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار پانچ کے بلدیاتی آرڈیننس میں ایسی ترامیم متعارف کروائی گئی ہیں جن کے بعد کسی بھی ضلعی ناظم کے خلاف دو تہائی اکثریت اور نائب ناظم کے خلاف سادہ اکثریت سے تحریک عدم اعتماد منظور کرائی جا سکتی ہے۔

سندھ میں ایک اور پنجاب میں پانچ کے سوا تمام اضلاع کے ناظمین مسلم لیگ قاف یا اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ ہیں۔ سابق وزیر قانون راجہ بشارت کہتے ہیں کہ’آنے والی حکومت ہر ضلع اور ہر تحصیل میں ایک نئی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہو سکے گی۔ اس لیے بلدیاتی حکومتوں کو فوری خطرہ نہیں ہے اور وہ باقی ماندہ ڈیڑھ برس پورا کریں گی‘۔

فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف کا بھی یہی خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ’جب ملک میں ایک طرف قومی مفاہمت کی بات کی جا رہی ہے تودوسری طرف بلدیاتی اداروں سے چھیڑ چھاڑ کوئی دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا۔

البتہ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ متوقع وزیر اعلی شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد جن ضروری امور پر فوری توجہ دیں گے ان میں بلدیاتی اداروں کامعاملہ بھی شامل ہوگا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناظمین کوہٹانے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک کے علاوہ لوکل باڈی آرڈنینس میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔

News image
 متوقع وزیر اعلی شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد جن ضروری امور پر فوری توجہ دیں گے ان میں بلدیاتی اداروں کامعاملہ بھی شامل ہوگا۔
رانا ثناء اللہ

سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے آرڈنینس میں کسی نئی ترمیم کا امکان کو رد کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے لیے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت کے علاوہ بل پر صدر کے دستخط بھی چاہیے ہیں جو ایک مشکل کام دکھائی دیتا ہے۔

تاہم پنجاب کی ممکنہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ہی ناظمین سے چھٹکارے کا نظام موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت کسی بھی ناظم کو بے ضابطگی کے الزام میں معطل کیا جاسکتا ہے اور انکوائری کے بعد اسے برطرف،واپس یا جیل بھجوایا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر ناظمین نے دو بڑی خلاف ورزیاں کی ہیں۔اول تو یہ کہ وہ غیر جماعتی بنیادوں پر منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ قاف میں چلے گئے اور دوئم یہ کہ عام انتخابات میں اپنے بھائی بیٹوں،بیٹیوں اور دیگر رشتہ داروں کے لے مسلم لیگ قاف کا ٹکٹ حاصل کر کے ان کی انتخابی مہم چلاتے رہے۔

اسی بارے میں
اقتدار کی منتقلی میں دیر کیوں؟
26 February, 2008 | الیکشن 2008
نئی حکومت: امید کی ایک کرن
23 February, 2008 | الیکشن 2008
حکومت سازی،ملاقاتیں شروع
21 February, 2008 | الیکشن 2008
دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ
21 February, 2008 | الیکشن 2008
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد