BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 February, 2008, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم بھٹو کے فرزند ہیں: زرداری

 آصف زرداری
’ہماری قائد اور سیاسی قلندر ہمیں سب کچھ سکھا گئی ہیں‘
پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد معطل کی گئی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں سندھ کے شہر ٹھٹہ میں سنیچر کی شام پہلا جلسہ منعقد کیا گیا۔

ستائیس دسمبر کو بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی انتخابی مہم معطل کردی تھی۔

پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹھٹہ میں منعقد پہلے جلسہ عام کوخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ بینظیر بھٹو کو کچھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال انہیں اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں ان کے جلوس میں بم حملے کے بعد پیدا ہوا۔

جلسے کو مخدوم امین فہیم سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

آصف زرداری کے مطابق انہوں نے بینظیر بھٹو کو ٹیلیفون کرکے کہا کہ یہ آپ کے نہیں پاکستان کے دشمن ہیں، آپ اپنا خیال رکھیں۔ بلاول ہاؤس، دبئی یا لندن میں بیٹھے کر سیاست کریں دیگر سیاستدان بھی تو ایسا کر رہے ہیں مگر بینظیر کا کہنا تھا کہ عوام ان کے شیدائی ہیں اور وہ ان سے دور نہیں رہے سکتیں۔

ٹھٹھ شہر میں پی پی پی کا جلوس
بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی چیئرمین نامزد کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی باپ کے لیے یہ بہت کٹھن فیصلہ ہوگا مگر انہوں نے بینظیر بھٹو کے ساتھ قیامت تک ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا تھا اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ بلاول اپنی والدہ کی امانت کی قیادت کرے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی تربیت ذوالفقار علی بھٹو نے کی تھی اور بلاول کی تربیت بینظیر نے کی ہے۔ ’وہ اپنے بچوں کو چھوڑ کر پاکستان کے بچوں کے پاس آئی تھی، ہم بھٹو کے فرزند ہیں پھانسیوں اور قید سے نہیں ڈرتے ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں کہ یہ تیز ہوائیں اس لیے تیز چلتی ہیں کہ ہمیں اونچا اڑا سکیں‘۔

آصف علی زرداری نے جلسے کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز سیہون شریف گئے تھے جہاں انہوں نے قلندر شھباز سے دعا مانگی کے ’انہیں سیاسی عقل اور طاقت کی ضرورت ہے، سترہ کروڑ عوام کا بوجھ ان کے بازوں پر ہے انہیں پاکستان بچانا ہے‘۔

حکمرانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ان کے پاس کسی مسئلے کا حل نہیں ’ہمارے پاس تمام حل موجود ہے، ہماری قائد اور سیاسی قلندر ہمیں سب کچھ سکھا گئی ہیں‘۔

آصف زرداری نے میڈیا سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تم ٹیلیویژن بند کرنا جانتے ہو، ہم کھولنا چاہتے ہیں، ہم تقدیر بنانا جانتے ہیں، تم گولیاں چلانا جانتے ہو ہم قربانیاں دینا جانتے ہیں‘۔

قومی شاہراہ پر واقعہ ٹھٹہ شہر کے مرکز میں یہ جلسہ منقعد کیا گیا تھا، جس میں حیدرآباد، بدین، دادو سمیت دیگر اضلاع سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔

اسی بارے میں
شہباز کی زرداری سے ملاقات
30 January, 2008 | پاکستان
بینظیر بھٹو کی وصیت
05 February, 2008 | پاکستان
گولی نہیں لگی: برطانوی پولیس
08 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد