BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 February, 2008, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر بھٹو کی وصیت

’پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان

مجھے آپ کی قیادت کا اعزاز ملا۔آپ نے ایک وفاقی ، جمہوری اور مساوات پر مبنی پاکستان کے لیے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی خاطر جس بے لوثی محنت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے اس پر میں جتنا بھی فخر کروں کم ہے۔میں آپ کی جرات و حرمت کو سلام کرتی ہوں۔دو فوجی آمریتوں کے دوران آپ جس طرح اپنی بہن کے شانہ بشانہ رہے میں اس پر بھی سلام پیش کرتی ہوں۔

میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہوں۔آپ انتہاپسندی، آمریت، غربت اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیئے۔

میری خواہش ہے کہ میرے شوہر آصف علی زرداری اس عبوری دور میں آپ کی قیادت کریں۔تاوقتیکہ آپ اور وہ مل کر فیصلہ کرلیں کہ بہترین راستہ کیا ہے۔یہ میں اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ وہ ایک جرات مند اور خود دار شخص ہیں۔انہوں نے بغیر جھکےساڑھے گیارہ سال قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ان کا سیاسی مقام ایسا ہے کہ وہ پارٹی کو متحد رکھ سکیں۔

میں غریب ، پسماندہ اور کچلے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے پارٹی منشور کی تکمیل کی راہ میں آپ کی کامیابی کی دعا کرتی ہوں۔آپ عوام کو غربت اور پسماندگی سے نجات دلانے کے لیئے خود کو ماضی کی طرح وقف کر دیجیے۔

بینظیر بھٹو
سولہ اکتوبر دو ہزار سات‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد