BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 February, 2008, 21:41 GMT 02:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء رہنما سمیت دس جج تعینات

جسٹس سردار اسلم
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اسلم نے وفاقی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم ہونے والی وفاقی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار اسلم جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں دس ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے حلف اٹھانےوالے ججوں میں چند وکلاء رہنما بھی شامل ہیں

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اسلم نے وفاقی ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا ہے۔صدر پرویز مشرف نے جسٹس سردار اسلم سے وفاقی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سمیت دیگر ججوں اور نگران کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ کے دس نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس زاہد حسین نے نئے ججوں سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں پاکستان بارکونسل کے رکن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون، لاہور ہائی کورٹ بار بہاولپور بنچ کےصدر ملک سعید اعجاز، سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری ایم اے ظفر اور علی اکبر قریشی ، تین سیشن ججوں کاظم علی ملک ، رانا زاہد محمود، اشرف بھٹی کے علاوہ سمیت حافظ طارق نسیم ، خلیل احمد اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سید شاہین مسعود رضوی شامل ہیں۔

احسن بھون کی بے وفائی
لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر احسن بھون کے ہائی کورٹ جج مقرر ہونے سے وکلاء تحریک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن احسن بھون نےجج کے عہدے کا حلف اٹھا کر اپنے ووٹرز کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار صدر فردوس بٹ

نئے ججوں کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں خالی اسامیوں کی تعداد چودہ رہ گئی ہے جبکہ لاہور ہا ئی کورٹ کے جسٹس شیخ جاوید سرفراز بارہ فروری اور جسٹس مزمل خان اٹھائیس فروری کو ریٹائرہوجائیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریب حلف میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سردار لطیف کھوسہ، سابق سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار اعظم نذیر تارڑ، شہرام سرور کے علاوہ فیصل آباد بار کے سابق صدر تنویر رندھاوا نے شرکت کی۔

لاہور ہائی کورٹ بار کی نئی صدر فردوس بٹ کا کہنا ہے کہ احسن بھون کے ہائی کورٹ جج مقرر ہونے سے وکلاء تحریک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ وکلاء پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ تحریک چلائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ احسن بھون نے جج کے عہدے کا حلف اٹھا کر اپنے ووٹرز کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔

ہائی کورٹ بار کی صدر فردوس بٹ کے بقول نئے ججوں کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا لیکن بار کے عہدیدار اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
خیال رہے اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس(ر) ملک محمد قیوم اور پنجاب نگران حکومت کے صوبائی وزراء اے کریم ملک بھی سپریم کورٹ بار کے سابق صدور رہ چکے ہیں جبکہ وفاقی وزیر قانون سید افضل حیدر بھی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔

اسی بارے میں
الیکشن کمیشن کا مشورہ مسترد
08 December, 2007 | پاکستان
مقاصد پورے ہو گئے: مشرف
15 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد