BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 January, 2008, 18:58 GMT 23:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حساس پولنگ سٹیشنوں میں اضافہ

کنور دلشاد
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے سنیچر کو کراچی میں صوبائی حکام سے ملاقات کی
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے تحریری طور پر یہ مطالبہ نہیں کیا ہے کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اور یہ کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد سندھ میں حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے سنیچر کو کراچی میں صوبائی حکام سے ملاقات کی اور تبادلوں اور ترقیوں کی شکایت پر تبادلہ خیال کیا، بعد میں انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن کے روز پولنگ سٹیشن کا ماحول پر امن ہو، ووٹر اور الیکشن عملہ خود کو محفوظ سمجھے اور سامان کی ترسیل اور واپسی باحفاظت ہو۔

نگران صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے تبادلوں کے بارے میں کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے انہیں بتایا ہے کہ ستائیس دسمبر کے واقعہ کے بعد جو ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز اہلیت کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے صرف انہیں تبدیل کیا گیا ہے مگر ان کے تبادلے بھی واپس کیے جا چکے ہیں، اس طرح سندھ سیکرٹریٹ میں ایک ونگ سے دوسرے ونگ میں تبادلے ہوئے ہیں جن کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نگران حکومت کی جانب سے مختلف محکموں میں بھرتیوں کی شکایت پر انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر کو حقائق جاننے کی ہدایت کی۔

بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات فوج کی نگران میں کرنے کی مطالبے پر کنور دلشاد نے کہا کہ ایسی خبریں انہوں نے صرف اخبارات میں پڑھی ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت نے تحریری طور پر یہ مطالبہ نہیں کیا ہے، اگر کسی نے کیا تو پھر اس پر غور کیا جائے گا۔

حساس سٹیشن تین سے پانچ ہزار
 بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد تین ہزار پولنگ سیٹشن حساس تھے اب یہ تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے تاہم حتمی لسٹ مرتب کی جا رہی

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل تیرہ ہزار میں سے تین ہزار پولنگ سیٹشن حساس تھے اب یہ تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے تاہم حتمی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے جس کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

دوسری جانب سندھ کے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری عارف احمد خان کا کہنا ہے کہ فوج پولنگ سٹیشنوں کے نہ تو اندر نہ ہی باہر تعینات کی جائے گئی الیکشن کے دن فوج حساس علاقوں میں موجود ہوگئی جسے رٹرننگ افسر کی درخواست پر بہ وقت ضروت طلب کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو روز کے اندر حساس پولنگ سٹشینوں کا حتمی فیصلہ ہوجائیگا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے انتخابات میں امن امان کی صورتحال پرامن رکھنے کے سیاسی جماعتوں سے اجلاس کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مشورے لیے گئے۔

اسی بارے میں
’سب دھاندلیوں کی ماں‘
26 January, 2008 | پاکستان
’تبادلے فوری منسوخ کریں‘
12 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد