BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 January, 2008, 01:12 GMT 06:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں آلودگی، گاڑیوں پر پابندی

کراچی میں ٹریفِک کا ایک منظر
سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ کراچی میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر مرحلےوار پابندی عائد کی جائے اور مزید سماعت چار مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس منیب الرحمان اور جسٹس پیر علی شاھ پر مشتمل بینچ نے ایڈووکیٹ اسلام حسین کی درخواست پر بدھ کو یہ حکم جاری کیا ہے۔

اسلام حسین ایڈووکیٹ نے اپنی پٹیشن میں کراچی میں ٹریفک کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور بتایا ہے کہ مقامی بس اڈوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی وجہ سے شہریوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ان کا موقف ہے کہ رکشوں اور ٹیکسیوں کے میٹر درست حالت میں نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں سے زیادہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ اکثر گاڑیوں کےسائلینسر بھی درست حالت میں نہیں ہوتے ہیں جس وجہ سے وہ زیادہ دھواں چھوڑتی ہیں اور شور مچاتی ہیں۔

اس درخواست میں صوبائی اور شہری حکومتوں سمیت محکمۂ ماحولیات کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو حکم جاری کرے کہ وہ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کریں۔

سندھ ہائی نے حکم جاری کیا کہ دھواں چھوڑنے اور شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف مرحلےوار اقدامات کیے جائیں اور عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سائلینسر پر بھی رکشہ کے نمبر درج ہونے چاہئیں تاکہ فٹنس کے وقت ایک رکشہ کا سائلینسر دوسرے کو لگاکر سرٹیفیکٹ حاصل نہ کیا جاسکے۔

اس سے قبل بھی سندھ ہائی کورٹ شور مچانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں
کو چالان کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے مگر حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آسکی ہے۔

کراچی کی شہری حکومت نے ٹریفک پولیس کے ذریعے شہر میں چلنے والی بیسوں برس پرانی اور انتہائی زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی مگر ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال کر کے حکومتی کوششوں کو سرد مہری کے نذر کردیا تھا۔

صوبائی حکومت نے سن دو ہزار دس تک گاڑیوں کے مالکان کو مہلت دی ہوئی ہے اور ٹو اسٹروک رکشہ کی رجسٹریشن پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ٹرانسپورٹ کی درست دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان کے خلائی اور فـضائی تحقیق کے کمیشن سپارکو نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی کہا ہے کہ کراچی میں فضائی آلودگی کی شرح انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔

سپارکو کے مطابق دھوئیں کے باعث سینے، ناک اور حلق سے متعلق بیماریوں میں حالیہ چند برسوں کے دوران ساٹھ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ سپارکو نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث ڈیڑھ کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی میں موجود درختوں کی آکسیجن چھوڑنے کی استعداد پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد