ہنگو: کرفیو کے باوجود فائرنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوب مغربی ضلع ہنگو میں حکام کے مطابق یوم عاشور کے ایک ماتمی جلوس پر فائرنگ میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ ہنگو میں شعیہ سنی مشران پر مشتمل امن جرگہ کے مشاورت سے فیصلہ ہوا تھا کہ شہر میں کشیدگی کے باعث ماتمی جلوس کو ایک مخصوص جگہ تک جانے کی اجازت ہوگی۔ ان کے مطابق جلوس جونہی باہر نکلا تو اس پر مختلف اطراف سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس میں جلوس کی سکیورٹی پر مامور تین اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان کے بقول حملہ آوروں نے جلوس کی حفاظت پر مامور گن شپ ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور حملہ آوروں کے مورچوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کارروائی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ دوسری طرف ہنگو کی مقامی انتظامیہ کے مطابق جلوس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امن جرگے کی کوششوں سے فریقین کے مابین ایک عارضی فائربندی ہوگئی ہے جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ جرگہ کے فیصلے کے مطابق فائربندی کی خلاف ورزی پر فریقین سے ایک کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس سے قبل ہنگو میں حکام نے بتایا تھا کہ یوِم عاشورہ کے موقع پر سخت کشیدگی کے باعث شہر کو فوج کے حوالےکر کے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ قدم علاقے میں اہل تشیع اور اہل سنت والجماعت کے عمائدین پر مشتمل لویہ جرگہ کے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے میں ناکامی پر اتوار کی اٹھایا گیا تھا۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ علاقے میں کشیدگی بڑھ رہی تھی اور امن جرگہ بھی علاقے میں جلسے جلوسوں کے حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہا تھا اسی وجہ سے حفاظت کے پیش نظر شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ گزشتہ سال بھی ہنگو میں یوم عاشورہ کے موقع پر امام بارگاہ پر راکٹ حملے کے بعد شہر کو فوج کے حوالے کردیا گیا تھا اور ماتمی جلوسوں کو امام بارگاہوں تک محدود کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے پر ضلع ہنگو کو انتہائی حساس قرار دیا تھا۔ |
اسی بارے میں محرم: سرحد میں سکیورٹی سخت10 January, 2008 | پاکستان عاشورہ پر سخت حفاظتی انتظامات19 January, 2008 | پاکستان ’غیرشرعی اقدامات سےتوبہ کریں‘04 October, 2007 | پاکستان ہنگو: فوجی چوکی پر حملہ، چار ہلاک20 August, 2007 | پاکستان ہنگو جرگے میں فائرنگ، 7 ہلاک22 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||